کراچی ، مارکیٹ میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے کا سامان جل کر راکھ ہوگیا

پیر 20 جنوری 2014 13:40

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20جنوری 2014ء) صوبائی دارالحکومت کراچی کی مارکیٹ میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے کا سامان جل کر راکھ ہوگیا،آتشزدگی میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

کراچی میں بنارس خیبر مارکیٹ کی ایک دکان میں اچانک آگ لگ گئی اور تیز ہواؤں کے باعث آگ پھیل گئی اور بائیس دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔فائر بریگیڈ کی آٹھ گاڑیوں نے تقریبا تین گھنٹوں کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ ابتدائی طور پر آتشزدگی کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔ اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔ حادثے میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا-

متعلقہ عنوان :