امن و امان کی انتہائی مخدوش صورت حال نے ہر فرد کو پریشان کر دیا ہے ، عوام کہاں جائیں اور کیا کریں؟ ‘ قاضی احمد سعید

پیر 20 جنوری 2014 13:43

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20جنوری 2014ء) پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر قاضی احمد سعید نے کہا ہے کہ امن و امان کی انتہائی مخدوش صورت حال نے ہر فرد کو پریشان کر دیا ہے ، حکومت کہیں نظر نہیں آ رہی ،عوام کہاں جائیں اور کیا کریں؟ ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی ‘بجلی کی لوڈشیڈ نگ ‘مہنگائی اور بے روزگاری میں خطر ناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے اور حکمران عوام کو صرف تسلیاں دینے میں مصروف ہیں، لوگوں کو تحفظ فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔

پوری قوم ملک میں امن و امان چاہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کا رویہ عوام کے ساتھ قابل ستائش نہیں ہے، لاقانو نیت اور دہشت گردی عام ہو گئی ہے، ہرروز درجنوں افرادقتل ہو رہے ہیں، پولیس خود اپنی حفاظت بھی نہیں کر سکتی۔ پیپلز پارٹی ہر فورم پر مہنگائی، بے روزگاری اور دہشت گردی کے خلاف آواز بلند کر کے حکمرانوں کی توجہ اس طرف دلاتی رہتی ہے۔

متعلقہ عنوان :