شارجہ ٹیسٹ میں فتح اور سیریز برابر کرنے کیلئے پاکستان کو 302رنز کا ہدف
پیر 20 جنوری 2014 13:59
شارجہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20جنوری 2014ء) سری لنکا نے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میں پاکستان کو فتح کے لئے 302 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔
(جاری ہے)
شارجہ انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ٹیسٹ سیریز کےتیسرے اور آخری میچ کے فیصلہ کن دن سری لنکا نے5 وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز کے ساتھ اپنی دوسری نامکمل اننگز کا آغاز کیا تو آئی لینڈرز کو گرین شرٹس پر 220 کی برتری حاصل تھی، کپتان اینجیلو میتھیوز نے 14 اور پرسانا جے وردھنے نے 6 رنز کے ساتھ اننگز دوبارہ شروع کی، 189 رنز پر پاکستان کو اینجیلو میتھیوز کی وکٹ کی صورت میں دن کی پہلی کامیابی ملی، جس کے بعد وقفے وقفے سے سری لنکا کے کھلاڑی پویلین لوٹتے رہے اور پوری ٹیم 214 رنز پر آؤٹ ہوگئی،اس طرح پاکستان کو میچ میں فتح کے لئے 302 رنز کا ہدف ملا ہے۔
سری لنکا کی جانب سے پرسنا جے وردھنے نے 49، مہیلا جے وردھنے نے 46، کوشل سلوا ن 36 اور اینجیلو میتھیوز نے 31 رنز بنائے، پاکستان کے عبدالرحمان نے 4 جبکہ محمد طلحہ اور سعید اجمل نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔ واضح رہے کہ ٹیسٹ میچز کی سیریز میں سری لنکا کو پاکستان کے خلاف ایک صفر کی برتری حاصل ہے اور پاکستان کو سیریز برابر کرنے کے لئے اس میچ میں لازمی فتح درکار ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
پولیس یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے،یاسمین راشد
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
نواز شریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں،رانا ثناءاللہ
-
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.