سپریم کورٹ آف پاکستان نے نیب کے ڈپٹی ڈائریکٹر کامران فیصل قتل کیس نمٹا دیا

پیر 20 جنوری 2014 15:37

سپریم کورٹ آف پاکستان نے نیب کے ڈپٹی ڈائریکٹر کامران فیصل قتل کیس نمٹا ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20جنوری 2014ء) سپریم کورٹ آف پاکستان نے نیب کے ڈپٹی ڈائریکٹر کامران فیصل قتل کیس نمٹا دیا۔ پیر کو چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے کامران فیصل قتل کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت طارق کھوکھر نے عدالت کو بتایا کہ کامران فیصل کے والد نے اپنا بیان ریکارڈ کرا دیا ہے۔

(جاری ہے)

طارق کھوکھر نے بتایا کہ عدالتی حکم پر نئی تفتیشی ٹیم اور میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا ہے، ڈی آئی جی اسلام آباد خالد خٹک کی سربراہی میں جے آئی ٹی بھِی تشکیل دے دی گئی ہے، مقتول کامران فیصل کے والد کے وکیل آفتاب باجوہ نے کہا کہ وہ تفتیش سے مطمئن ہیں جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ اگر کامران فیصل کے والد کو مزید اعتراض ہے تو عدالت سے رجوع کرسکتے ہیں جس کے بعد چیف جسٹس نے کامران فیصل قتل کیس نمٹا دیا۔