آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت پہاڑی علاقوں میں برف باری کے باعث موسم مزید سر د ہوگیا
پیر 20 جنوری 2014 15:39
مظفر آباد /گلگت/پشاور /کوئٹہ /اسلام آباد /لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20جنوری 2014ء) آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت پہاڑی علاقوں میں برف باری کے باعث موسم مزید سر د ہوگیا جبکہ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ دو روز میں ملک کے بالائی علاقوں میں بادل چھائے رہیں گے، کشمیر،گلگت بلتستان، راولپنڈی ،گوجرانوالہ ، لاہور، سرگودھا، مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا تاہم مکران اور کوئٹہ ڈویژن میں چند ایک مقامات پر بارش ہوئی سب سے زیادہ بارش جیوانی میں 23 ملی میٹرجبکہ گوادر بارہ اور نوکنڈی میں ایک ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔(جاری ہے)
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم مکران،قلات ، کوئٹہ اور ڑوب ڈویڑن میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔
ملک میں سب سے کم درجہ حرارت اسکردو ، استورمنفی گیارہ ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ پارا چنار منفی آٹھ، گوپس، ہنزہ منفی سات، کالام منفی پانچ، گلگت ،قلات منفی چار، راولا کوٹ منفی تین، دروش منفی دو، مری اور کوئٹہ میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیاادھر کوئٹہ اور قلات سمیت صوبے کے دیگر علاقوں میں سردی کی لہر برقرار رہیبیشتر علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گر گیا لاہور میں موسم کی شدت میں کمی آ گئی ہے تاہم آسمان پر چھائے بادلوں کے باعث موسم سرد رہا۔ملتان اور گردونواح میں سردی کی شدت برقرا ررہی پشاور سے صوابی تک موٹر وے شدید دھند کی وجہ سے ہرقسم کی ٹریفک کیلئے بند کر دی گئی موٹر وے حکام نے عوام کو سفر کیلئے جی ٹی روڈ استعمال کرنے اور غیر ضروری سفر کرنے سے گریز کرنے کی ہدایت کی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جرمنی میں الیکٹرک کارکی رجسٹریشن میں کمی
-
وفاقی وزارت خزانہ نے مارچ کی ماہانہ آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی
-
خیبر پختونخوا کی چوبیس سرکاری یونیورسٹیاں وائس چانسلر سے محروم
-
پاکستان اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑا رہے گا اور ہر فورم پر ان کے لئے آواز بلند کرے گا، صدر مملکت آصف علی زرداری سے فلسطین کے سفیر احمد جواد ربیع کی ملاقات
-
گزشتہ تین روز میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 5 ہزار 400 روپے بڑا اضافہ ہوگیا
-
سوشل میڈیا کا بھوت اور بچوں کی ذہنی صحت
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے ایران کے سفیر کی ملاقات
-
امریکی صدر جو بائیڈن کا وزیراعظم شہبازشریف کو خط ، وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر نومنتخب حکومت کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار
-
وزیراعلی مریم نوازنے محمد نواز شریف کسان کارڈ کی منظوری دیدی ،5 لاکھ کاشتکارو ں کو آسان شرائط پر 150 ارب کا قرضہ دیا جائیگا
-
پشاور بی آر ٹی کے کنٹریکٹر نے عالمی ثالثی عدالت میں حکومت کیخلاف 57 ارب روپے کا دعوی کردیا
-
نوازشریف کو پانامہ کیس میں اقامہ پرسزا دینا غلطی تھی، ہمشیرہ بانی پی ٹی آئی
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی پیشرفت کو حوصلہ افزا قرار دے دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.