فلسطین کے صدر محمود عباس کی جانب سے فلسطینی کاز اور فلسطینی عوام کی بھر پور حمایت کرنے پر پاکستانی عوام اور حکومت کا شکریہ

پیر 20 جنوری 2014 15:40

رباط (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20جنوری 2014ء) فلسطین کے صدر محمود عباس نے فلسطینی کاز اور فلسطینی عوام کی بھر پور حمایت کرنے پر پاکستانی عوام اور حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے ۔ یہ باتیں فلسطین کے صدر نے مراکش میں او آئی سی کی القدس کمیٹی کے20 ویں سیشن کے موقع پر وزیراعظم نواز شریف کے مشیر برائے قومی سلامتی و خارجہ امور سرتاج عزیز سے ملاقات کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

سرتاج عزیز نے فلسطین کے صدر محمود عباس کو پاکستان کی جانب سے فلسطینی عوام کیلئے تعلیم اور طبی تربیت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون اور امداد کی پیشکش سے آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ فلسطینی عوام اور فلسطینی کاز کی حمایت کرتا رہے گا۔سرتاج عزیز نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں پاکستانی حکومت آزاد فلسطینی ریاست کے قیام میں اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ تعاون کیلئے پر عزم ہے۔سرتاج عزیز نے امریکہ کی ثالثی میں امن مذاکرات کی دوبارہ بحالی کا خیر مقدم کیا اور توقع ظاہر کی کہ اس سے مشرق وسطیٰ میں دیر پا حل اور امن قائم ہونے میں مدد ملے گی

متعلقہ عنوان :