راولپنڈی ‘خود کش حملہ آور نے5 بہنوں کے اکلوتے بھائی مبشر مشتاق کی بھی جان لے لی

پیر 20 جنوری 2014 15:40

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20جنوری 2014ء) راولپنڈی کے حساس علاقے آرائے بازار میں ہونے والے خود کش حملہ آور نے پانچ بہنوں کے اکلوتے بھائی مبشر مشتاق کی بھی جان لے لی پیر کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مبشر کے والدنے کہا کہ مبشر پانچ بہنوں کے بعد پیدا ہونے والا اکلوتا بھائی تھا- روزانہ ٹیوٹا پر کالج جاتا تھا جس کے باعث دیر ہوجاتی تھی گزشتہ روز اسے دیر سے کالج پہنچنے پر وارننگ دی گئی تھی والد نے بتایا کہ مبشر موٹر سائیکل لے کر صبح سویرے کالج کیلئے نکل پڑا تاکہ وقت پر کالج پہنچ سکے مگروہ ہمیشہ کیلئے دنیا سے چلا گیا مبشر کے والد نے بتایا کہ مبشر پانچ بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا دھماکے میں جاں بحق ہونے والے مبشر کے دوست طالب علم حسن رضا نے بتایا کہ دھماکے کے بعد ہر طرف دھواں پھیل گیا تھا کچھ نظر نہیں آرہا تھا

متعلقہ عنوان :