زراعت کے شعبے میں بائیو ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھایا جائیگا،لائیو سٹاک کے فروغ کیلئے قرضے کے پروگرام پر غور کر رہے ہیں ،سید بازل علی نقوی

پیر 20 جنوری 2014 15:45

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20جنوری 2014ء) آزادجموں و کشمیر کے وزیر زراعت و لائیو سٹاک سید بازل علی نقوی نے کہا ہے کہ زراعت کے شعبے میں بائیو ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھایا جائیگا ۔ لائیو سٹاک میں خود کفالت کے لئے نوجوانوں کو قرضے دینے کے ایک پروگرام پر غور کر رہے ہیں جس کے لئے عالمی ادارہ لائیو سٹاک کا تعاون حاصل کیا جائیگا ۔پولٹری کی صنعت کو فروغ دینے کے لئے لایحہ عمل مرتب کیا جا رہا ہے ۔

عوامی حکومت نے وسائل کا رخ غریب عوام کی طرف موڑ دیا ہے۔پیپلز پارٹی کا ایجنڈا عوام کی خدمت اور ان کے معیار زندگی میں بہتری لانا ہے۔اس وقت آزادکشمیر میں ریکارڈ ترقیاتی کام جاری ہیں۔وزیر زراعت نے ان خیالات کا اظہارعوامی وفد سے گفتگو کرتے ہوے کیا ۔۔انہوں نے کہا کہ میں نے اسلام آباد میں اقوام متحدہ کے ادارے برائے فروغ زراعت کے نمائندوں سے ملاقات کے دوران انہیں آزادکشمیر میں زراعت کے فروغ کیلئے فنڈز دینے کے امور پر تبادلہ خیال کیا تھا جس کے مثبت نتائج آئے ہیں انہوں نے کہا کہ جلد ہی اس سلسلے میں ایک وفد مظفرا ٓباد کا دورہ کرے گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم زراعت میں بائیو ٹیکنالوجی کو متعارف کرانا چاہتے ہیں اور حال ہی میں اسلام آباد میں ہونے والی ایک کانفرنس کے دوران جس میں پاکستان اور عالمی سطح کے بائیو ٹیکنالوجسٹس نے شرکت کی مفید معلومات کا تبادلہ ہوا ۔انہوں نے کہا کہ عوامی حکومت نے غربت اور بیروزگاری کے خاتمے کے لئے ٹھوس حکمت عملی مرتب کی ہے۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے لئے خودروزگار سکیم شروع کی جا رہی ہے جس کے لئے وزیر اعظم چوہدری عبد المجید نے خصوصی ہدایت کی ہے۔

اس کے تحت نوجوانوں کو کاروبار کیلئے قرضے بھی دیئے جایئں گے۔انہوں نے کہا اس بجٹ میں جوا قدامات کئے گئے وہ شاندار نتائج کے حامل ہیں جن سے ترقیاتی انقلاب آرہا ہے ۔روزگار کے وسیع مواقع پید ا ہوں گے اور ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے پورے آزادکشمیر کو ایک اکائی قرار دیا ہے اور ترقیاتی عمل کے دوران تمام اضلاع سے مساوی سلوک کیا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ترقیاتی عمل میں اپوزیشن رہنماوں کو بھی برابر کے فنڈز دے کر جمہوری روایات کو مستحکم کیا ہے اور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے میرٹ کی بالادستی قائم کی ہے جو ایک مستحسن اقدام ہے ۔

متعلقہ عنوان :