سال2008 تک منافع دینے والی پاکستان اسٹیل ملزکاخسارہ 200ارب روپے سے تجاوزکرگیا، یومیہ 7 کروڑ روپے کا نقصان

پیر 20 جنوری 2014 15:57

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20جنوری 2014ء) معاشی ماہرین نے کہاہے کہ 2008 تک منافع دینے والی پاکستان اسٹیل ملزکاخسارہ 200ارب روپے سے تجاوزکرگیاہے ،ناقص حکمت عملی سے قومی خزانے کو یومیہ 7 کروڑ روپے کا نقصان ہورہا ہے۔2008 ہی کی تو بات ہے پاکستان اسٹیل ملز سونے کا انڈا دینے والی مرغی تھی، اکانٹ میں 10 ارب روپے کی رقم اور سالانہ 2 ارب روپے سے زائد کا منافع ہورہا تھا۔

(جاری ہے)

پاکستان اسٹیل مل میں 82 فیصد پیداواری صلاحیت پر کام بھی ہورہا تھا لیکن 2008 کے بعد چراغوں میں روشنی نہ رہی۔آج 2014 میں صورتحال یہ ہے کہ اسٹیل ملز مجموعی طور پر 200 ارب روپے سے زائد کے خسارے میں ہے، ماہانہ 2 ارب روپے اور یومیہ 7 کروڑ روپے کا ٹیکہ قومی خزانے کو لگارہی ہے۔ماہرین کہتے ہیں کہ اسٹیل مل کو منافع بخش بنانے کیلئے کرپشن کا خاتمہ کرنا ضروری ہے، اگر انتظامیہ اہل ہو تو سالوں نہیں مہینوں میں یہ ادارہ اپنے پاؤں پر دوبارہ کھڑا ہوسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :