عالمی بینک نے پاکستان میں اقتصادی ترقی کی شرح میں کمی کا امکان ظاہر کر دیا

پیر 20 جنوری 2014 15:57

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20جنوری 2014ء) عالمی بینک نے پاکستان میں اقتصادی ترقی کی شرح جنوبی ایشیا کی اوسط شرح سے کم رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ زرمبادلہ کے ذخائر دو ماہ کی ضرورت سے بھی کم ہیں۔

(جاری ہے)

عالمی بینک کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے دوران جنوبی ایشیا کی اقتصادی ترقی کی شرح پانچ اعشاریہ سات فیصد رہنے جبکہ پاکستان میں تین اعشاریہ چار فیصد رہنے کا امکان ہے۔ ورلڈ بینک کی رپورٹ کے مطابق ترسیلات زر میں گزشتہ سال کے مقابلے میں ساڑھے نو فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں ہی پاکستان کا مالیاتی خسارہ پورے سال کے ہدف کے 94 فیصد تک پہنچ چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :