ای او بی آئی کیس، سپریم کورٹ کا ایف آئی اے 27 جنوری تک حتمی رپورٹ جمع کرانے کا حکم
پیر 20 جنوری 2014 17:10
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20جنوری 2014ء) سپریم کورٹ نے ای او بی آئی کرپشن کیس میں ایف آئی اے کو 27 جنوری تک حتمی رپورٹ جمع کرانے کا حکم دے دیا ہے۔
(جاری ہے)
چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے ای او بی آئی کرپشن کیس کی سماعت کی، سماعت کے دوران عدالت عظمیٰ کی جانب سے رپورٹ کے بارے میں استفسار پر ڈائریکٹر ایف آئی اے نے بتایا کہ انہوں نے عدالتی حکم پر رپورٹ جمع کرادی ہے، جس پر چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے کی جانب سے ڈیڑھ صفحے کی رپورٹ جمع کرائی گئی ہے، جس میں کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں ای او بی آئی کے اثاثوں سے متعلق تفتیش کا کوئی ذکر نہیں، رپورٹ کے نام پر عدالت کو ایک صفحہ پکڑا دیتے ہیں اگر کام نہیں کرنا تو بتادیں۔
سپریم کورٹ نے سماعت اگلی تاریخ تک ملتوی کرتے ہوئے ایف آئی اے کو 27 جنوری تک حتمی رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا ہے جس میں گھپلوں کی تفصیلات، تفتیش کی نوعیت کے علاوہ ملزمان کے نام، ان کے عہدے اور ان پر الزامات کی نوعیت بھی بیان کی جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بچوں کا اغوا مافیاز کے لیے منافع بخش تجارت
-
ملائشیا: مہاتیر محمد کو انسداد بدعنوانی تحقیقات کا سامنا
-
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طورپر4.120 ارب ڈالر اضافہ
-
کاندھوں کی سیاست ختم کرنے کیلئے سیاستدانوں کو مل بیٹھنا ہوگا، رانا ثنااللہ
-
خواجہ آصف نے عمران خان پر سمجھوتے کیلئے دبا ئوڈالنے کا دعویٰ مسترد کر دیا
-
وزیر اعظم 28 اپریل ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ ہوں گے
-
مارچ کے مہینے میں آئی ٹی برآمدات سب سے زیادہ رہیں، شہباز شریف
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردارایاز صادق
-
عدت پوری کیے بغیربیوی کی بہن سے شادی غیرقانونی قرار، ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ جاری
-
پاکستان کے معاشی حالات بہتر ہو رہے ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف
-
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز تنقید کی زد میں، پولیس کی وضاحت
-
پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنے کی حکومتی پالیسی کو مسترد کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.