خان صاحب دہشت گردی کے ذمہ داروں کا نام لیتے ہوئے شرماتے ہیں، پرویز رشید

پیر 20 جنوری 2014 17:35

خان صاحب دہشت گردی کے ذمہ داروں کا نام لیتے ہوئے شرماتے ہیں، پرویز رشید

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20جنوری 2014ء) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان حوصلہ پیدا کریں۔ خان صاحب بنوں اور پنڈی میں دہشت گردی کی ذمہ داری قبول کرنے والوں کی مذمت کرتے ہوئے شرماتے ہیں۔ شیریں مزاری کہتی ہیں عمران خان نے بنوں دھماکے کی ذمہ داری قبول کرنے پر تحریک طالبان کی مذمت کی پرویز رشید کی لاعلمی پر افسوس کا اظہار بھی مناسب نہیں۔

ایک بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین حوصلہ پیدا کریں جس نے بنوں اور پنڈی میں دہشتگردی کی ذمہ داری قبول کی ہے، عمران خان اس کا نام لے کر مذمت نہیں کرتے اور الزام اس شخص پر نہیں دھرتے جس نے دہشتگردی کا ورثہ جمہوری حکومتوں کو دیا۔ پرویز رشید کا کہنا تھا کہ خان صاحب ذمہ داروں کا نام لیتے ہوئے شرماتے ہیں۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیریں مزاری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پرویز رشید کی لاعلمی پر افسوس کا اظہار بھی مناسب نہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات کو باخبر ہونا چاہیے اتوار کے روز ہزاروں لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے بنوں دھماکے کی ذمہ داری قبول کرنے پر تحریک طالبان پاکستان کی مذمت کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ آج ملک بھر کے اخبارات سے چیئرمین پی ٹی آئی کی مذمت شہ سرخیوں میں شائع کی ہے۔ پرویز رشید کو اخبارات تک رسائی حاصل نہیں تو ہم کاپیاں بھجوانے کو تیار ہیں۔

متعلقہ عنوان :