اسٹیل مل کی نجکاری کی گئی تو ادارے کو دی گئی اراضی سندھ حکومت واپس لے لی گی،مراد علی شاہ ، اسٹیل مل کے پاس دو کھرب روپے سے زائد کی اراضی موجود ہے ، جو ابھی تک استعمال نہیں ہوئی ،ذرائع بورڈ آف ریونیو

پیر 20 جنوری 2014 19:52

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 جنوری ۔2014ء) حکومت سندھ نے اعلان کیا ہے کہ اگر پاکستان اسٹیل مل کی نجکاری کی گئی تو اسٹیل مل کو دی گئی اراضی واپس لے لیگی ۔ وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برائے خزانہ سیدمراد علی شاہ نے پیر کو اپنے ایک بیان میں وفاقی حکومت کی جانب سے پاکستان اسٹیل مل کی نجکاری کی پالیسی پر شدید تنقیدکرتے ہوئے کہا ہے کہ اسٹیل مل کی نجکاری قبول نہیں ۔

(جاری ہے)

اگر وفاقی حکومت نجکاری کا ارادہ رکھتی ہے توسندھ حکومت کی جانب سے اسٹیل مل کو دی گئی زمین قانون کی روسے واپس سندھ حکومت کی ملکیت ہوجائے گی اور اگر سندھ حکومت کی جانب سے اسٹیل مل کو دی گی زمین کسی بھی اور مقصد کیلئے استعمال کی گئی تو اس صورت میں بھی سندھ حکومت زمین واپس لے لے گی ۔ دوسری طرف بورڈ آف ریونیو حکومت سندھ کے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پاکستان اسٹیل مل کے پاس دو کھرب روپے سے زائد کی اراضی موجود ہے ، جو ابھی تک استعمال نہیں ہوئی ہے ۔ اسٹیل مل خریدنے کے خواہش مند سرمایہ کاروں کی نظر اس زمین پر ہے ۔

متعلقہ عنوان :