سندھ ہائی کورٹ نے اللہ محمد کے تین مبینہ اغوا کاروں کی درخواست ضمانت مسترد کردی

پیر 20 جنوری 2014 19:52

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 جنوری ۔2014ء) سندھ ہائی کورٹ نے مضاربہ میں 770 ملین روپے کی سرمایہ کاری کرنے والے اللہ محمد کے تین مبینہ اغوا کاروں کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔

(جاری ہے)

سندھ ہائی کورٹ میں ملزم شمس اللہ ،نعمت اللہ اور بہاالدین نے درخواست ضمانت قبل از گرفتاری دائر کی تھی ان تینوں پر الزام تھا کہ انہوں نے اللہ محمد نامی شخص پر مضاربہ اسکنڈل میں تفتیش کے لیے دباو ڈالا اور اس کو اغوا کیا تھا جس کی تینوں ملزمان نے درخواست ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کی تھی جسے عدالت نے مسترد کردی عدالتی حکم کے فوری بعد تینوں ملزمان عدالت سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے

متعلقہ عنوان :