صارفین کو فراہمی و نکاسی آب کی بہتر سہولتیں فراہم کرناواٹر بورڈ کی ذمہ داری ہے ، شرجیل انعام میمن ،شہریوں کی جانب سے ملنے والی شکایات،خواہ وہ کسی بھی ذریعے سے مو صول ہوں ،ان کا فوری تدارک کیاجائے ،وزیر بلدیات سندھ کی ہدایت

پیر 20 جنوری 2014 19:57

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 جنوری ۔2014ء) صوبائی وزیر بلدیات و چیئرمین کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ ایک خدمتی ادارہ ہے ،صارفین کو فراہمی و نکاسی آب کی بہتر سہولتیں فراہم کرناافسران واسٹاف کے پیشہ ورانہ فرائض منصبی میں شامل ہے لہٰذا فراہمی و نکاسی آب کی سہولتوں کو یقینی بنایاجائے اور شہریوں کی جانب سے ملنے والی شکایات،خواہ وہ کسی بھی ذریعے سے مو صول ہوں ،ان کا فوری تدارک کیاجائے ،چیئرمین واٹر بورڈ کی ہدایت پر ایم ڈی واٹر بورڈ نے واٹر بورڈ کے تمام سینئر افسران کو اس سلسلہ میں ضروری ہدایات جاری کی ہیں کہ شہریوں سے مو صولہ شکایات کی روشنی میں اپنی سر وسز کے معیار کو بہتر سے بہترین بنایا جائے ،شکایات کے فوری ازالہ کے لئے ضروری ہے کہ شکایت کنندہ سے پوری تفصیلات اور معلومات حاصل کی جائیں جن میں نہ صرف نام، مکمل پتہ، فون نمبر بھی درج کیا جائے،اس سلسلے میں شہر میں قائم واٹر بورڈ کے تمام ایگزیکٹو انجینئر ز کے دفاتر میں کمپلینٹ رجسٹر مو جود ہو ، جس میں شکایت نمبر و تاریخ بھی درج کی جائے ،ہر ایگزیکٹو انجینئر مو صول ہو نے والی تما م شکایات کے ازالہ کا ذمہ دار ہو گا،شکایات کا ازالہ بلاتاخیر صاف وشفاف اور منصفانہ طریقہ سے کیاجائے اور اس سلسلہ میں تمام چیف انجینئر ز زون کی سطح پر مناسب اور واضح حکمت عملی وضع کریں تاکہ شکایات کا ازالہ اور اقدامات لازمی طور پر 3 دن میں کر لئے جائیں ،اور شکایت کنندہ کو اس مسئلہ کے حل اور اقدامات کی تفصیلات سے بھی آگاہ کر دیا جائے ،ایم ڈی واٹر بورڈ نے ہدایت کی ہے کہ اگر متعلقہ چیف انجینئر یا ایگزیکٹو انجینئر بوجوہ کسی شکایت کا سدباب یا مسئلہ حل کر نے سے قاصر ہوں یا کسی بھی قسم کی فنی یا انتظامی دشواری کا سامنا ہو تو ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر ٹیکنیکل سر وسز کے علم میں لایا جائے تاکہ تدارک جلد از جلد ممکن ہو،انہوں نے کہا کہ بالخصوص گدلا پانی اور سیوریج اوور فلو پر خاص توجہ دی جائے ،اور ایسی شکایات کا ازالہ تر جیحی بنیادوں پر کیاجائے ،عوامی شکایت کے بر وقت ازالہ کی مانیٹرنگ بھی کی جائے ،کنزیو مر کمپلینٹ سر وسز کے معیار کو بہترین کار کردگی اور توجہ سے مو ثر بنایا جائے تاکہ واٹر بورڈ شہر یوں کی خدمت معیار کے ساتھ کر سکے ، واٹر بورڈ کے افسران او راسٹاف کی پیشہ ورانہ ذمہ داری ہے کہ ہم صارفین کو معیاری سہولتیں فراہم کریں اور محدود وسائل کے با وجود خا ص توجہ اور پانی کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنائیں جبکہ افسران فیلڈ میں جانا معمو لات میں شامل کر لیں ،فراہمی و نکاسی آب کے نظام کو رواں رکھنا اور مناسب حکمت عملی کے ذریعے شہر کے ہر علاقہ اور آخری کونے تک پانی پہنچایا جائے ،اس سلسلے میں گزشتہ ہدایات کو بھی مد نظر رکھا جائے ،انہوں نے کہا ہے کہ شہر میں سیو ریج اوور فلو کی شکایات پر پوری توجہ دی جائے ،تمام چیف انجینئر ز اس سلسلہ میں متحرک کر دار ادا کریں تاکہ اوور فلو کی شکایات نہ ہوں اور لوگوں کو ریلیف ملے ۔

متعلقہ عنوان :