وزیر اعلیٰ سندھی زبان کے اساتذہ کو تحقیقات کی آڑ میں مسلسل تنخواہوں سے محروم رکھنے کا نوٹس لیں ،پیر مظہرالحق ،بااثر افسر نے وزیر تعلیم سمیت تمام محکمہ کو یرغمال بنا کر اپنے راشی فرنٹ مین ذریعے محکمہ تعلیم کو تباہ کرنے میں کچھ نہیں چھوڑا،بے ضابطہ اقدام کی وجہ سے کوئی بھی نظم و ضبط باقی نہیں رہا ،ہر طرف دہرنے اور مظاہرے ہو رہے ہیں، وزیر تعلیم سندھ

پیر 20 جنوری 2014 20:02

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 جنوری ۔2014ء) پیپلز پاٹی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن و سابق سینئر وزیر تعلیم سندھ پیر مظہرالحق نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے گذشتہ دور میں کراچی میں بھرتی کیے گئے سندھی زبان کے اساتذہ کو مسلسل تنخواہوں سے محروم رکھنا ناانصافی ہے جبکہ این ٹی ایس ٹیسٹ پاس امیدوران کو بھی آفر آرڈر جاری کرنے میں ایک سال گذر جانے کے باوجود غفلت سے کام لیا جا رہا ہے جس کا وزیر اعلی سندھ فوری نوٹس لیں۔

اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں مختلف کیڈر کے اساتذہ کو تحقیقات کی آڑ میں مسلسل18 ماہ سے تنخواہوں سے محروم رکھا جا رہا ہے چند کرپٹ افسران کی سزاہزاروں لوگوں کو دی جارہی ہے جس کا وزیراعلی سندھ فوری نوٹس لیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایک بااثر افسر نے وزیر تعلیم سمیت تمام محکمہ کو یرغمال بنا کر اپنے راشی فرنٹ مین ذریعے محکمہ تعلیم کو تباہ کرنے میں کچھ نہیں چھوڑا اس بے ضابطہ اقدام کی وجہ سے کوئی بھی نظم و ضبط باقی نہیں رہا اور ہر طرف دہرنے اور مظاہرے ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ارباب اقتدار کو پیپلز پارٹی کی ساکھ کے خاطر سخت قدم لے کرصورتحال کو بہتر بنایا جائے اورسندھ کی بہتر حالت کو مزید خراب ہونے سے بچایا جائے۔ پیر مظہرالحق نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے گذشتہ دوراقتدار میں ورلڈ بنک سے کیے گئے معاہدہ کے تحت نیشنل ٹیسٹنگ سینٹر کے توسط سے ہاء اسکول ٹیچرز،جونیئر اسکول ٹیچرز اور پرائمری اسکول ٹیچرز کی ٹیسٹ کروائی گئی تھی اس ضمن میں ہاء اسکول ٹیچرس کو تو کچھ اضلاع میں آفر آرڈر دئیے گئے لیکن دوسرے کامیاب امیدوران کو مسلسل آرڈر جاری کرنے سے محروم رکھا جا رہا ہے جس کے وجہ سے ٹیسٹ پاس خواتین اور مرد سڑکوں پر آ کر مسلسل اپنا احتجاج ریکارڈ کروا رہے ہیں لیکن ان کے اس احتجاج کا نوٹیس لینے کے لیے کوئی تیار نہیں۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم سندھ کی مذکورہ سست رفتاری اور غفلت کے باعث ڈونر ادارے بھی مایوسی کا شکار ہوگئے ہیں اس لیے وزیر تعلیم سندھ اور وزیراعلی سندھ نوٹیس لے کر فوری طور پر این ٹی ایس ٹیسٹ پاس امیدوراوں کو آرڈر جاری کروائیں تاکہ مزید اعلامیہ20 ہزار اساتذہ کی بھرتی کا سلسلہ شروع ہوسکے جو سلسلہ پنجاب حکومت نے شروع کردیا ہے۔ پیر مظہرالحق نے کہا کہ محکمہ پنجاب این ٹی ایس کے توسط سے کچھ ماہ پہلے اساتذہ کی بھرتی کے سلسلے میں ٹیسٹ کرائے تھے ان کو آرڈر جاری کیے جا رہے ہیں جبکہ مزید ہزاروں کے تعداد میں اساتذہ کی بھرتی کے لیے انہوں نے دوبارہ آسامیاں ایڈوٹائیز کروادی ہیں لیکن محکمہ تعلیم اس کے برعکس مسلسل سست رفتاری اور غفلت سے کام لے رہا ہے۔

پیر مظہرالحق نے یاد دلوایا کے پہلے میرٹ پر بھرتی کیے گئے14 ہزار اساتذہ کو مستقل بھی کیا گیا جس سے1400 بند شدہ اسکول بھی کھل گئے تھے اب مزید19 ہزار اساتذہ کو آرڈر ملیں گے تو مزید ہزار سے زائد بند اسکول فنکشنل ہوجائیں گے کیونکہ یہ یونین کاؤنسل سطح کی بھرتیاں ہیں اس کے باوجود ہزاروں مزید اسکول بند ہونگیں جس کو کھلوانے کے لیے مزید اساتذہ کی ضرورت ہوگی۔

متعلقہ عنوان :