ملکہ برطانیہ نے اپنی تمام تر ذمہ داریاں پرنس چارلس کو سونپ دیں،پرنس شاہی خاندان کی نمائندگی کریں گے، ملکہ کا ریٹائر ہونے کا کوئی ارادہ نہیں، محل ذرائع

پیر 20 جنوری 2014 20:26

ملکہ برطانیہ نے اپنی تمام تر ذمہ داریاں پرنس چارلس کو سونپ دیں،پرنس ..

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 جنوری ۔2014ء) ملکہ برطانیہ نے اپنی تمام تر ذمہ داریاں پر نس چارلس کو سونب دیں ،اب پرنس چارلس شاہی خاندان کی نمائندگی کریں گے ،پرنس غیر ملکی سفیروں کی مہمان نوازی اور برطانوی وزیر اعظم سے ملاقاتیں کریں گے ،ملکہ اور پرنس چارلس کے زیر انتظام مختلف محکموں کو بھی ضم کیا جائے گا تاکہ رابطوں کو بہتر بنایا جاسکے،برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق پیر کو 88سالہ ملکہ برطانیہ نے ایسے تمام امور پرنس چارلس کو سونپنے کا فیصلہ کیا ہے کہ جو وقت طلب ہیں اور جسمانی مستعدی کا تقاضا کرتے ہیں، ان میں بیرون ملک سفر اور سرمایہ کاری کے امور شامل ہیں، پرنس چارلس کو ذمہ داریاں سونپنے کے بعد ملکہ ان امور پر زیاہ توجہ دے سکیں گی جو فوری توجہ چاہتے ہیں ، جن میں روزانہ کی بنیاد پر سرکاری فائلوں کا جائزہ لینے کے علاوہ غیر ملکی سفیروں کی مہمان نوازی اور برطانوی وزیر اعظم سے ملاقاتیں شامل ہیں، تاہم محل کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملکہ کا ریٹائر ہونے کا کوئی ارادہ نہیں، ملکہ کی اس سال کی مصروفیات گزشتہ سال کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہیں تاہم وہ چاہتی ہیں اب پرنس چارلس شاہی خاندان کی نمائندگی کریں ، ملکہ اور پرنس چارلس کے زیر انتظام مختلف محکموں کو بھی ضم کیا جائے گا تاکہ رابطوں کو بہتر بنایا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :