چارسدہ میں شدید لوڈشیڈنگ، دورانیہ 20گھنٹوں سے تجاوز کر گیا،کاروبارزندگی معطل

پیر 20 جنوری 2014 20:35

چارسدہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 جنوری ۔2014ء) لوڈ شیڈنگ کا بھوت ایک بار پھر بوتل سے نکل آیا ،ضلع بھر میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 20گھنٹوں سے تجاوز کر گیا جس کی وجہ سے نظام زندگی بری طرح متاثر ہوئی ہے ۔ پانی کی قلت کے ساتھ ساتھ کاروبارٹھپ ہو کر رہ گیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ضلع چارسدہ میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 20گھنٹوں سے تجاوز کر گیا ہے جس نے ہر شعبہ زندگی کو متاثر کیا ہے بجلی نا ہونے کی وجہ سے دفاتر میں کام متاثر ہو گیا ہے، طلباء و طالبات کو مطالعے میں دشواری کا سامنا ہے ، مساجد میں پانی کی قلت کی وجہ سے نمازیوں کو مشکلات کا سامنا ہے جبکہ کاروباری حضرات ہاتھ پے ہاتھ رکھ کر بیٹھ گئے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ سردیوں کے موسم میں بجلی کی ضرورت کم ہونے کے باوجود طویل لوڈ شیڈنگ سمجھ سے بالاتر ہے ، لوڈ شیڈنگ نے ہمارے بچوں سے دو وقت کی روٹی کھانے کا حق بھی چھین لیا ہے ، دوسری جانب لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے چوری چکاری کے واقعات میں بھی اضافہ ہو گیا ہے ، شہریوں نے مطالبہ کیا کہ چارسدہ میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم سے کم کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :