فیصل آباد ، بنوں حملے میں شہید ہونے والے ایف سی اہلکار نوید کو فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا،شہید نوید اصغر کو تدفین کے بعد پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی، شہید کے آبائی علاقے سمندری میں نماز جنازہ کے موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے
پیر 20 جنوری 2014 20:38
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 جنوری ۔2014ء) بنوں حملے میں شہید ہونے والے ایف سی اہلکار نوید کو سمندری کے نواحی گاوٴں میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا نماز جنازہ میں فوجی افسران کے علاوہ علاقے کے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
(جاری ہے)
ایف سی اہلکار بنوں میں نوید فرائض کی انجام دہی کے دوران دھماکے میں شہید ہوگئے تھے فیصل آباد میں شہید کے آبائی علاقے سمندری میں نماز جنازہ کے موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے کو آئے۔
فوجی افسران سمیت لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ شہید اہلکار کے اہل خانہ غم سے نڈھال مگر حوصلے بلند، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ دیگر بھائی بھی مادر وطن کے لیے جان نثار کرنے کو تیار ہیں۔شہید نوید اصغر کو تدفین کے بعد پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی۔ گزشتہ روز اہلکاروں کو بنوں چھاوٴنی سے شمالی وزیرستان لے جانے والی پرائیوٹ بس میں ہونے والے دھماکے میں بیس اہلکار شہید اور تیس زخمی ہوگئے تھے۔مزید اہم خبریں
-
سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع جنرل طلال بن عبداللہ آل سعود کی پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات، دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی کراچی کے علاقے لانڈھی میں خودکش حملے کی مذمت
-
عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کو زیر بحث نہیں لایا جا سکتا،سپیکر قومی اسمبلی
-
لاہور ہائیکورٹ کا ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات لاہور اور ڈپٹی ڈائریکٹر شیخوپورہ کو فوری تبدیل کرنے کا حکم
-
ورلڈ پریس فوٹو ایوارڈ: مردہ بچی کو تھامے فلسطینی خاتون کی تصویر کو
-
ٹوبہ ٹیک سنگھ ،باپ ،بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی ماریہ کی ڈی این رپورٹ میں زیادتی کے شواہدنہیں ملے
-
پاکستان میں سال 2023 کے دوران موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
-
اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائیگا،دہشتگردوں سے مذاکرات نہیں ہونگے،اعظم نذیر تارڑ
-
رمضان شوگر مل ریفرنس کیس وزیراعظم شہبازشریف اور حمزہ شہبازکی حاضری سے معافی کی درخواست منظور
-
سپیکر پرلازم ہے کہ وہ آئین اور قانون کی پاسداری کریں،عمر ایوب
-
اقوام متحدہ میں فلسطین کی مکمل رکنیت کی قرارداد کو امریکہ نے ویٹو کر دیا
-
ایران پر اسرائیل کے حملے اور دھماکوں کے بعد پروازیں معطل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.