بنگلہ دیش،تین پاکستانیوں کو دہشت گردی کے الزام میں دھر لیاگیا، لیپ ٹاپ،ممنوعہ لٹریچربرآمد،ملزمان نے تحریک طالبان سے تربیت لینے کا اعتراف کیا ہے،بنگلہ دیشی پولیس۔ اپ ڈیٹ

پیر 20 جنوری 2014 21:25

ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 جنوری ۔2014ء) بنگلہ دیش میں تین پاکستانی شہریوں کو دہشت گردی میں ملوث ہونے کے الزام میں دارالحکومت ڈھاکہ سے گرفتار کر لیا گیا،مشتبہ افراد سے ایک لیپ ٹاپ کمپیوٹر، ہتھیاروں کی تربیت کی ایک گائیڈ بک اور دیگر دستاویزات بھی اپنی تحویل میں لے لیں،گرفتار شدگان نے جنوبی وزیرستان میں کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان سے تربیت لینے اور بنگلہ دیش میں سرگرم عمل ہونے کا اعتراف کیا ہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بنگلہ دیشی پولیس کے جائنٹ کمشنر منیر الاسلام نے میڈیا کو بتایا کہ ان پاکستانیوں کو اس اطلاع کے بعد گرفتار کیا گیا کہ یہ عسکریت پسند گروپ بنگلہ دیش میں عام انتخابات کے بعد تخریب کاری کے منصوبے رکھتے تھے ، گرفتار کیے گئے افراد کی عمریں پچیس اور پچپن سال کے درمیان ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ ان مشتبہ افراد سے ایک لیپ ٹاپ کمپیوٹر، ہتھیاروں کی تربیت کی ایک گائیڈ بک اور دیگر دستاویزات بھی اپنی تحویل میں لے لیں، منیر الاسلام نے بتایا کہ گرفتار شدگان نے جنوبی وزیرستان میں کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان سے تربیت لینے اور بنگلہ دیش میں سرگرم عمل ہونے کا اعتراف کر لیا۔

متعلقہ عنوان :