آل پارٹیز بلوچستان کے زیر اہتمام پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کے سامنے صوبائی وزراء اور اپوزیشن ارکان کا احتجاجی مظاہرہ ، عوام کو لٹیروں اور ڈاکووں کے رحیم و کر ام پر نہیں چھو ڑا جاسکتا،مرکز ی حکومت ارباب عبد الظا ہر کا سی کی با ز یا بی میں اپنا کر دار ادا کرے، اغو ا بر ائے تا وان نے ایک نا سو ر کی شکل اختیار کر رکھی ہے،مظاہرین کاخطاب،مظاہرے میں صوبائی وزراء عبدالرحیم زیارتوال جعفر خان مندوخیل ‘طاہر محمود میر خالد لانگو اور صوبائی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سمیت دیگر ارکان اسمبلی نے شرکت کی

پیر 20 جنوری 2014 21:25

کوئٹہ /اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 جنوری ۔2014ء) آ ل پارٹیز بلو چستان کے زیر اہتمام پیر کے روز پارلیمنٹ ہا وس اسلا م آ با د کے سامنے اے، این، پی کے رہنما ارباب عبداالظا ہر کا سی کی با ز یا بی اور بلو چستان میں امن و امان کی صو رتحال کی بحا لی کے سلسلے میں ایک بہت بڑ ا احتجاجی مظا ہر ہ کیا گیا، مظا ہر ے میں ارباب عبدالظا ہر کاسی کی با ز یا بی کی حما یت میں پلے کارڈ اور بینرز آ ٹھا رکھے تھے، جن میں ارباب عبد الظا ہر کا سی کی با ز یا بی کا مطالبہ کیا گیا تھا، مظا ہر ے سے اے، این، پی کے مرکز ی رہنما سنیٹر شا ہی سید ،سنیٹر افر اسا ب عبد الجبا ر کاکڑ، رشید خان ناصر بلوچستان صوبائی اسمبلی میں اے این پی کے پارلیمانی لیڈر انجینئر زمرک خان اچکزئی، جمعیت علما ء اسلام کے پارلیمانی لیڈر اور اسمبلی میں اپو ز یشن لیڈ ر مو لا نا عبد الو سیع ، سینٹر حا فظ حمد اللہ، پشتونخو ا میپ کے رکن قومی اسمبلی عبد الر حیم مند وخیل، صو بائی وزیر اطلاعات اور پشتونخواملی عوامی پارٹی کے رہنماء عبد الر حیم زیا توال ، نیشنل پارٹی کے صو با ئی وزیر میر خا لد لا نگو، بلو چستان نیشنل پارٹی رکن قومی اسمبلی سید عیسیٰ نو ری ، جمعیت نظر یا تی کے مو لا نا عبد القا در لو نی،تحریک انصاف کے نظر بلو چ ، ایچ ، ڈی ، پی کے احمد علی کوہزاد ، مسلم لیگ (ق) کے صو با ئی صد ر اور صوبائی وزیر جعفر مند وخیل ، مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی طا ہر محمود ، انجمن تاجران بلوچستان کے صد ر عبد الر حیم کاکڑ، اور ارباب خا لد نے خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ امن و امان کی بحالی اور اربا ب عبد الظا ہر کا سی کی با زیا بی اے، این، پی کا نہیں ، بلکہ صو بے کے تمام عوام کا مشترکہ مسئلہ ہیں، کو ئٹہ کے قلب سے نو اب ارباب عبد الظا ہر کا سی کا اغو ا ایک لمحہ فکریہ ہے، اور ان کے خاند ان قبیلے اور پارٹی نے اغو ا کاروں کے سامنے گھٹنے نہ ٹیکنے کا جو فیصلہ کیا ہے، اس کے مستقبل میں مثبت اثر ات مر تب ہو نگے، مقررین نے کہا کہ عوام کو لٹیروں اور ڈاکووں کے رحیم و کر ام پر نہیں چھو ڑا جاسکتا، اربا ب عبدا لظا ہر کا سی کے حو الے سے ان کے خاند ان اور اے، این ، پی تنہا نہیں، بلکہ صو بے کے تمام سیا سی جما عتیں ان کی با ز یا بی تک بھر پو ر سا تھ دیتی رہیں گی، مقر رین نے کہا کہ اغو ا بر ائے تا وان نے ایک نا سو ر کی شکل اختیار کر رکھی ہے، ہمیں امن چا ہیے، اور حکومت اور سیکو رٹی ادارے اپنے فر ائض سے غا فل نہ ہوں، عوام کو مکمل تحفظ دیا جا ئے، مقر رین نے کہا کہ جو قو تیں صو بے اور کو ئٹہ میں اغو ا کاروں اور منفی گر وپو ں کی پشت پنا ہی کر رہی انھیں چا ہیں کہ اب پا نی سر سے گز ر چکا ہے، مرکز ی اور صو با ئی اداروں کو چا ہیں، کہ وہ فو ری طو ر پر اغو ا کاروں کے خلا ف کریک ڈ اون کریں، ورنہ حکومت اور سیکو رٹی اداروں کی نا کا می کی صو ر ت میں عوام اٹھ کھڑ ے ہو نگے، جس کا انجا م بہت خطر نا ک ہوگا مقررین نے مرکز ی حکومت سے مطالبہ کر تے ہوئے کہا کہ ارباب عبد الظا ہر کا سی کی با ز یا بی میں اپنا بھر پو ر کر دار ادا کریں، اور بلو چستان کے عوام کو ان اغو ا کاروں اور منفی گر وپو ں کی چنگل سے آ زاد کر انے کے لیے اپنی ذ مہ داریا ں پو ری کریں، اور ان منفی عنا صر کے خلا ف پو ری ریا ستی قو ت کا استعمال کیا جائے ، تا کہ عوام سکھ کا سا نس لے سکیں، مقررین نے کہا کہ بلو چستان کے تمام سیا سی جما عتیں اور عوام ارباب عبد الظا ہر کے با ز یا بی کے لیے مرکزی حکومت کو ہر ممکن تعا ون فر اہم کرنیگی، لہذا مرکز ی حکومت ان شر پسند عناصر کی سر کو بی اور ارباب عبد الظا ہر کا سی کی با ز یا بی کو یقینی بنائے۔