کراچی، کالعدم تحریک طالبان پاکستان اور لشکر جھنگوئی سے تعلق رکھنے والے 5 دہشت گردوں کے سروں کی قیمت مقرر

پیر 20 جنوری 2014 21:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 جنوری ۔2014ء) محکمہ داخلہ سندھ حکومت نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور لشکر جھنگوئی سے تعلق رکھنے والے 5 دہشت گردوں کے سروں کی قیمت مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس کے مطابق ٹی ٹی پی کے عطاء الرحمن کے سر کی قیمت 50لاکھ روپے، ساجد لنگڑا کے سر کی قیمت 15 لاکھ روپے اور عبدالرحمن کے سر کی قیمت 15لاکھ روپے جبکہ لشکرجھنگوئی کے آصف چھوٹو کے سر کی قیمت 25لاکھ روپے اور افضل بلوچ کے سر کی قیمت 15لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔