اسلامی نظریاتی کونسل ڈکٹیٹر کی باقیات ، عوام کے ذہنوں میں کنفیوژن پیدا کرنے کا باعث بن رہی ہے، ختم کی جائے ، ضرورت نہیں رہی ، پیپلز پارٹی،کونسل کے چیئرمین اور ممبران اپنی جماعتوں کے سیاسی ایجنڈے کو آگے بڑھا رہے ہیں ،فرحت اللہ بابر ، اسلامی نظریاتی کونسل آئینی ادارہ ہے ،ضرورت نہیں تھی تو پیپلزپارٹی اپنے دور حکومت میں ختم کر دیتی، جے یو آئی (ف)،اخباری بیانات کو بنیاد بنا کر تحریکیں پیش کرنے کی اجازت نہ دی جائے، پہلے کونسل کی سفارشات کو ایوان میں پیش کیا جائے پھر اس پر بحث کی جا سکتی ہے ، سینیٹر حمد اللہ ، قائداعظم مذہبی آزادی کے خواہاں تھے ، لبرل اور ماڈرن پاکستان چاہتے تھے ، ایم کیوایم نے پیپلز پارٹی کی حمایت کردی ،آئین میں نہیں لکھا کہ اسلامی نظریاتی کونسل کو سات سال بعد ختم کر دیا جائیگا ، راجہ ظفر الحق
پیر 20 جنوری 2014 21:29
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 جنوری ۔2014ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کہا ہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل ڈکٹیٹر کی باقیات کی ہے ، کونسل عوام کے ذہنوں میں کنفیوژن پیدا کرنے کا باعث بن رہی ہے، کونسل کے چیئرمین اور ممبران اپنی جماعتوں کے سیاسی ایجنڈے کو آگے بڑھا رہے ہیں ،اب کوئی ضرورت نہیں رہی جبکہ جمعیت علمائے اسلام (ف)کے رہنما سینیٹر حمد اللہ نے کہا ہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل آئینی ادارہ ہے ،ضرورت نہیں تھی تو پیپلزپارٹی اپنے دور حکومت میں ختم کر دیتی، اخباری بیانات کو بنیاد بنا کر تحریکیں پیش کرنے کی اجازت نہ دی جائے، پہلے کونسل کی سفارشات کو ایوان میں پیش کیا جائے پھر اس پر بحث کی جا سکتی ہے۔
پیر کو سینٹ اجلاس کے دور ان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر فرحت اللہ بابر نے 13 جنوری 2014ء کو اسلامی نظریاتی کونسل کے کام اور حالیہ بیانات کو زیر بحث لانے کی اپنی تحریک پر بحث کا آغاز کرتے ہوئے کہاکہ اسلامی نظریاتی کونسل نے ڈی این اے ٹیسٹ کو مسترد کرتے ہوئے اس کی بناء پر سزائیں نہ دینے کی سفارش کی جبکہ سپریم کورٹ نے ریپ کیسز میں اسے لازمی قرار دیا ہے اور ساری دنیا میں اس ٹیسٹ کو مانا جاتا ہے، اسی کونسل نے اپنی اندرونی بحث میں ناموس رسالت قانون کے غلط استعمال کو روکنے کے لئے قانون میں ترمیم کی ضرورت پر زور دیا تاہم بعد ازاں اس سے انکار کر دیا گیا فرحت اللہ بابر نے کہاکہ کونسل نے 2008ء میں 90 فیصد قوانین کی اسلام کی تعلیمات کے مطابق نظرثانی کرنے کی تجویز دی تھی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.