پی سی بی نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے ابتدائی طور پر 30کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا ،حفیظ کپتان بر قرار ،شعیب ملک، کامران اکمل اور یاسر عرفات اسکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب ،عبد الرزاق کو ایک مرتبہ پھر نظر انداز کر دیا گیا
پیر 20 جنوری 2014 21:48
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 جنوری ۔2014ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش میں ہونیوالے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لئے ابتدائی طور پر 30کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا ،محمد حفیظ کو کپتان بر قرار رکھا گیا ہے جبکہ عبد الرزاق کو ایک مرتبہ پھر نظر انداز کر دیا گیا ۔
(جاری ہے)
جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں احمد شہزاد، شرجیل خان، شاہ زیب حسن، خرم منظور، سہیل تنویر، محمد عرفان، عمر گل، جنید خان، بلاول بھٹی، انور علی، اسد علی، احسان عادل، محمد طلحہ، سعید اجمل، ذوالفقار بابر، عبدالرحمان، رضا حسن اور سرفراز احمد کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
شعیب ملک، کامران اکمل اور یاسر عرفات بھی اسکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں جبکہ عبد الرزاق کو بدستور ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔واضح رہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ رواں سال مارچ اور اپریل میں بنگلادیش میں کھیلا جائے گا تاہم پی سی بی کا کہنا ہے کہ بنگلادیش کی خراب سیاسی صورتحال کے باعث قومی کرکٹ ٹیم کی شرکت کا حتمی فیصلہ حکومت اور سکیورٹی رپورٹ کے بعد کیا جائے گا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
راشد لطیف، عثمان خان کے یو اے ای چھوڑنے کے فیصلے سے ناخوش
-
ریٹائرڈ کھلاڑی اب بھی ہماری موجودہ ٹیم کے پلئیرز سے بہت بہتر ہیں، سلمان بٹ کا طنز
-
ویسٹ انڈین آل راؤنڈرسنیل نارائن نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں واپسی کو مسترد کر دیا
-
چترال فٹ بال لیگ سیزن فور آئندہ ماہ مئی میں کھیلی جائے گی
-
پاکستان ماسٹر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
ڈبلیو ڈبلیو ای ہال آف فیم میں محمد علی کو شامل کرنے پر سابق امریکی فوجیوں سے سخت ردعمل ملا، انڈر ٹیکر نے انکشاف
-
پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی ٹونٹی میچ 25 اپریل کو کھیلا جائے گا
-
فائٹ سے پہلے بھارتی حریف نے بدتمیزی، گالم گلوچ کی تھی، شاہ زیب رند
-
پاکستانی کرکٹر ظفر گوہر کی کاؤنٹی چیمپئن شپ میں شاندار آل راؤنڈ پرفارمنس
-
ڈی سی دیر لوئرنے انصاف یوتھ کرکٹ لیگ کا افتتاح کردیا
-
پریذیڈنٹ کپ 2024ء کا شیڈول جاری
-
چترال فٹ بال لیگ سیزن 4 آئندہ ماہ کھیلا جائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.