بھارت سے جگر کی پیوند کاری کے بعد قومے کی حالت میں وطن واپس لایا جانیوالا نو سالہ عمران دم توڑ گیا ،بھارتی ڈاکٹروں نے عمران کو نئی دہلی سے بذریعہ ایمبولینس واہگہ کے راستے پاکستان بھجوایا جس سے اسکی حالت مزید بگڑ گئی
پیر 20 جنوری 2014 21:56
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 جنوری ۔2014ء) بھارت سے جگر کی پیوند کاری کے بعد قومے کی حالت میں وطن واپس لایا جانیوالا نو سالہ عمران شیخ زید ہسپتال میں دم توڑ گیا ، خیبر پختوانخواہ کے رہائشی عمران کو بھارتی ڈاکٹروں نے نئی دہلی سے پیر کے روز بذریعہ ایمبولینس واہگہ کے راستے پاکستان بھجوایا جس سے اسکی حالت مزید بگڑ گئی اور پاکستان پہنچنے کے چند گھنٹوں بعد وہ چل بسا ۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختوانخواہ کے علاقہ لنڈی کوتل کے رہائشی خان افضل کا نو سالہ بیٹا عمران جگر کے عارضہ میں مبتلا تھا ۔ عمران کی بہن نے اپنے بھائی کو جگر کا عطیہ دیا جسکے بعد اسے پیوند کاری کے لئے بھارت منتقل کیا گیا جبکہ والدین نے اپنے لخت جگر کی جان بچانے کیلئے جمع پونچی بیچ کر لاکھوں روپے خرچ کر ڈالے ۔(جاری ہے)
بتایا گیا ہے کہ آپریشن کے بعد عمران قومے میں چلا گیا جبکہ ڈاکٹروں نے مرض کی پیچیدگی اور والدین کی مالی حالت دیکھتے ہوئے بچے کا بھارت میں مزید علاج جاری رکھنے سے انکار کر دیا اور اسے پیر کے روز بذریعہ ایمبولینس واپس پاکستان بھجوا دیا گیا جسے پاکستان پہنچنے کے بعد شیخ زید ہسپتال میں منتقل کیا گیا جہاں وہ چند گھنٹوں بعد موت کی آغوش میں چلا گیا ۔
ڈاکٹروں کے مطابق ایمبولینس پر طویل سفر کرنے سے عمران کی حالت مزید بگڑ گئی اور وہ قومے کی حالت میں ہی دم توڑ گیا ۔ عمران کے والدین نے وطن واپسی پر حکومت سے علاج معالجے میں مدد کی اپیل کی تھی۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.