راولپنڈی،خودکش حملہ آور کے اعضا کا ڈی این اے ٹیسٹ،سرچ آپریشن میں 50 گرفتار

منگل 21 جنوری 2014 11:49

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21جنوری۔2014ء) راولپنڈی پولیس نے مختلف علاقوں میں رات بھر سرچ آپریشن کے دوران پچاس مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ ایس پی راول ٹاؤن کی سربراہی میں فوجی کالوجی، مہر کالونی، ڈھوک نجو، بنگش کالونی ، گلی لوہاراں، اڈا پیر ودھائی اور اطراف کے علاقوں میں سرچ آپریشن کیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے پچاسی افراد سے پوچھ گچھ کی جن میں سے پچاس مشکوک افراد کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا گیا۔

سرچ آپریشن کے دوران ایک گاڑی بھی تحویل میں لی گئی ہے۔دریں اثناء تحقیقاتی ذرائع کے مطابق راولپنڈی کے خودکش حملہ آور کیلئے اکیلے اس ہدف تک پہنچنا ممکن نہیں تھا،علاقے کے لوگوں کی حمایت حاصل تھی،ذرائع کے مطابق دہشتگرد کو ایک دن قبل ہی قریبی علاقے میں ٹھرایا گیا تھا،تین سے چار لوگوں کی معاونت حاصل تھی۔خود کش حملہ آور کے اعضا ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے بھجوا دیئے گئے۔

متعلقہ عنوان :