شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں گن شپ ہیلی کاپٹروں کی بمباری، 48 افراد جاں بحق، بمباری میں مشرف پر حملے میں ملوث مفرور عدنان رشید، طالبان خودکش حملہ یونٹ کے انچارج ولی الرحمان سمیت متعدد طالبان رہنماوٴں کی ہلاکت کی اطلاعات
منگل 21 جنوری 2014 12:48
بنوں(رحمت اللہ شباب۔ اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21 جنوری ۔2014ء) بنوں میں ایف سی کے قافلے پر حملے کے بعد شمالی وزیرستان میں حالات کشیدہ ہیں، شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں گن شپ ہیلی کاپٹروں کی بمباری میں 48 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں، نمائندہ اُردو پوائنٹ کے مطابق گزشتہ رات میر علی کے علاقہ میں گن شپ ہیلی کاپٹروں نے نماز عشاء کے دوران مسجد پر بمباری کی جس سے 16نمازی جاں بحق ہو گئے جبکہ میران شاہ کے علاقہ میں بمباری سے 18افراد جاں بحق ہو گئے ہیں، شمالی وزیرستان میں حالات کشیدہ ہونے کے باعث کرفیو نافذ ہیں جبکہ شہریوں نے نقل مکانی شروع کر دی ہے، سیکورٹی ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان میں مختلف مقامات پر بمباری کے واقعات میں متعدد دہشتگردوں کی ہلاکت کی اطلاع ہے، اُردو پوائنٹ کے ذرائع کے مطابق بمباری سے طالبان خودکش حملہ انچارج کمانڈر ولی الرحمن اور سابق صدر پرویز مشرف پر حملہ میں ملوث اسیر المجاہدین تنظیم کے سربراہ عدنان رشید سمیت متعدد بڑے کمانڈر ہلاک ہو گئے ہیں، طالبان ترجمان شاہد اللہ شاہد نے نامعلوم مقام سے اُردو پوائنٹ کو بتایا کہ بمباری سے بے گناہ افراد شہید ہو رہے ہیں اور ہم ان کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
جون سے فیز وائز پلاسٹک بیگز کو بین کردیاجائیگا‘مریم اورنگزیب
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاایک روزہ دورہ پشاور،کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پراستقبال کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.