پرویز مشرف غداری کیس،پراسیکیوٹر اکرم شیخ کے دلائل

منگل 21 جنوری 2014 13:01

پرویز مشرف غداری کیس،پراسیکیوٹر اکرم شیخ کے دلائل

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21جنوری۔2014ء) پرویز مشرف غداری کیس میں اپنے دلائل میں پراسیکیوٹر اکرم شیخ نے کہا ہے کہ قانون کے مطابق وفاقی حکومت خصوصی عدالت قائم کر سکتی ہے، سیکرٹری داخلہ وفاق کی نمائندگی کر رہے ہیں، یہ وزیراعظم یا وفاقی کابینہ کا کام نہیں ہے۔ پرویز مشرف غداری کیس میں وکیل استغاثہ اکرم شیخ نے دلائل جاری رکھے۔

انھوں نے کہا کہ بیس سال تک حکومتیں غداری کے مقدمے میں شکایت درج کرانے کے معاملے پر خاموش رہیں، عدالتی فیصلے کے بعد حکومت نے سیکریٹری داخلہ کو شکایت درج کرانے کا مجاذ افسر نامزد کیا، جس پر جسٹس فیصل عرب نے استفسار کیا کہ کیا سیکرٹری داخلہ سنگین غداری کے مقدمہ کی کارروائی شروع کرانے کا از خود اختیار رکھتا ہے ، کیا سیکرٹری داخلہ ملزم کے پک اینڈ چوز کا بھی اختیار رکھتا ہے، جس پر اکرم شیخ نے جواب دیا کہ سیکرٹری داخلہ کو غداری کے مقدمے کی کارروائی شروع کرنے کا اختیار ہے ، ملزمان کا چناؤ سیکرٹری داخلہ نہیں کرتا، یہ بات تفتیش پر منحصر ہے، قانون کے مطابق وفاقی حکومت خصوصی عدالت کا قیام کرسکتی ہے، سیکریٹری داخلہ وفاق کی نمائندگی کررہے ہیں، یہ وزیراعظم یا وفاقی کابینہ کا کام نہیں ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم اور چیف جسٹس پر تعصب کا الزام لگانا بدقسمتی ہے۔