سری لنکا کیخلاف شارجہ ٹیسٹ میں جیت کے سبب آئی سی سی رینکنگ میں پاکستان کی پانچویں پوزیشن برقرار رہی، کپتان مصباح الحق بیٹسمینوں کی فہرست میں چھٹے نمبر پر آگئے ،بولرز میں سعید اجمل پانچویں نمبر برقرار

منگل 21 جنوری 2014 13:10

شارجہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21 جنوری ۔2014ء) سری لنکا کے خلاف شارجہ ٹیسٹ میں جیت کے سبب آئی سی سی رینکنگ میں پاکستان کی پانچویں پوزیشن برقرار رہی جبکہ کپتان مصباح الحق بیٹسمینوں کی فہرست میں چھٹے نمبر پر آگئے ہیں۔

(جاری ہے)

شارجہ ٹیسٹ میں پانچ وکٹ سے کامیابی کی وجہ سے پاکستان ٹیم سری لنکا کے خلاف نہ صرف سیریز برابر کرنے میں کامیاب رہی بلکہ آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں اپنی پانچویں پوزیشن برقرار رکھی، سری لنکا کی ٹیم بدستور چھٹے نمبر پر ہے، بیٹسمینوں کی فہرست میں کپتان مصباح الحق نے شاندار کارکردگی کی بدولت کیریئر بیسٹ چھٹی پوزیشن حاصل کرلی، یونس خان دسویں نمبر پر ہیں، بولرز میں سعید اجمل کا پانچواں نمبر برقرار ہی جبکہ عبدالرحمان اور جنید خان ٹاپ ٹوئنٹی میں موجود ہیں۔