قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ 31 جنوری سے شروع ہوگا، قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ6 فروری تک جاری رہے گا

منگل 21 جنوری 2014 13:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21 جنوری ۔2014ء) پاکستان بلائنیڈ کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام بھارت کے خلاف ہوم سیریز کی تیاریوں کے سلسلے میں قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ 31جنوری سے پی اے ایف کرکٹ گراؤنڈ ای نائن، اسلام آباد میں شروع ہوگا۔ پاکستان بلائینڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین اور ورلڈ بلائینڈ کرکٹ کونسل کے صدر سید سلطان شاہ نے بتایا کہ تربیتی کیمپ میں 24 کھلاڑی شرکت کرینگے اور انہی کھلاڑیوں میں سے حتمی 15 رکنی ٹیم کا اعلان کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حتمی ٹیم کا انتخاب 3 رکنی سلیکشن کمیٹی کرے گی جس میں محمد بلال ستی ، نفیس احمد اور عبدالرزاق شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ 6 فروری تک جاری رہیگا۔ اس کے بعد 15رکنی قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ اسلام آباد سے منتقل کر کے لاہور میں لگایا جائیگا جو اگلے ماہ 13فروری تک جاری رہے گا۔ سید سلطان شاہ نے کہا کہ بھارت کیخلاف ہوم سیریز کیلئے باصلاحیت کھلاڑیوں کو میدان میں اتارینگے۔ واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان 3 ٹی 20 اور 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز کھیلی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :