شاہد خان آفریدی کا سری لنکا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی ٹیم کی جیت پر مسرت کا اظہار،پاکستانی کھلاڑیوں نے ناممکن کو ممکن بنا ہے ،مصباح اچھے کپتان ہیں ، معین خان ،واٹمور کی محنت بھی رنگ لائی ، انٹرویو

منگل 21 جنوری 2014 13:12

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21 جنوری ۔2014ء) قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے سری لنکا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی ٹیم کی جیت پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے ناممکن کو ممکن بنا دیاہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو سٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے کہاکہ پاکستانی ٹیم جیت کی مستحق تھی۔ مصباح الحق نے ایک بار پھر ثابت کردیا کہ وہ اچھے کپتان ہیں معین خان ،واٹ مور اور محمد اکرم کی محنت بھی رنگ لائی۔شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستان کی ٹیم میں ہمیشہ سے اچھی ٹیسٹ ٹیم بننے کی صلاحیت موجود ہے پاکستانی کرکٹرز نے محنت کے ساتھ ناممکن کو ممکن بنا دیا-

متعلقہ عنوان :