سری لنکن کپتان اینجلو میتھیوز نے تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان سے شکست پر مایوسی کا اظہار ، دوسری اننگز میں بیٹنگ کی ناکامی مہنگی پڑی ، سری لنکا کپتان کی میڈیا سے گفتگو

منگل 21 جنوری 2014 13:15

شارجہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21 جنوری ۔2014ء) سری لنکن کپتان اینجلو میتھیوز نے تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان سے شکست پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوسری اننگز میں بیٹنگ کی ناکامی مہنگی پڑی۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے میتھیوز نے کہاکہ دوسری اننگز میں بیٹنگ کی ناکامی مہنگی پڑی۔

(جاری ہے)

پاکستان نے بہت اچھی بیٹنگ کرکے ہمیں سیریز میں جیت سے محروم کردیا۔میتھیوز نے یہ تاثر مسترد کردیا کہ انہوں نے میچ میں منفی طرز عمل اختیار کیا جو شکست کی وجہ بنا، سری لنکن کپتان کا کہنا تھا کہ ہمارے بیٹسمین بہت زیادہ احتیاط سے کھیلے جو وقت کا تقاضا تھا ۔ ایک موقع پر 100رنز میں ہمارے پانچ وکٹیں گر گئیں، ہماری ٹیم نے تیزی سے رنز بنائے اور وکٹیں گنوانے کے بجائے وقت گزارنے کو ترجیح دی۔

متعلقہ عنوان :