امریکہ نے ایران پر پابندیوں میں نرمی کی منظوری دیدی،بل اگلے ہفتے کانگریس میں بھجوایاجائیگا، منجمد اثاثے بھی مرحلہ وار بحال کردیئے جائیں گے ،ذرائع

منگل 21 جنوری 2014 13:16

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21 جنوری ۔2014ء) امریکہ نے ایران پر پابندیوں میں نرمی کی منظوری دیدی،بل اگلے ہفتے کانگریس میں بھجوایاجائیگا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی وزیرخارجہ جان کیری کی زیرصدارت سینٹ کی دفاعی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں ایران پر عائد پابندیوں کا جائزہ لیاگیااوراس حوالے سے مستقبل کی حکمت عملی ترتیب دی گئی ۔

(جاری ہے)

کمیٹی نے وزیرخارجہ کو ایران پر عائد پابندیوں میں نرمی کرنے کا اختیاردیا جس پر جان کیری نے پابندیوں میں نرمی کا حکمنامہ جاری کردیا،ایران کے منجمد اثاثے بھی مرحلہ وار بحال کردیئے جائیں گے اس کے علاوہ ایران کی مصنوعات کو عالمی منڈیوں تک رسائی کا اختیاربھی حاصل ہوگا،جان کیری نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ امریکہ نے اپنے اہداف حاصل کرلیے ہیں ہمارا اصل مقصد ایران کو مذاکرات کی میز پر لانااوراپنے مطالبات منوانا تھا ،انہوں نے کہاکہ آج امریکہ کے لیے ایک تاریخی دن ہے کہ ایران نے یورینیم کی افزودگی کو بیس فیصد تک کم کرنے پر عمل درآمد شروع کردیا ہے ،انہوں نے ارکان کانگریس سے اپیل کی کہ وہ بھی ایران پر عائد پابندیوں میں نرمی کے بل کی حمایت کریں تاکہ ایران کو مزید یورینیم کی افزودگی کم کرنے پر مجبورکیاجاسکے

متعلقہ عنوان :