ایران نے جوہری پروگرام سے متعلق چھ عالمی طاقتوں سے طے پانے والے عبوری معاہدے پر عمل درآمد شروع کر دیا،عبوری معاہدے کے تحت ایران کو پانچ فیصد کی حد سے زائد افزودہ شدہ یورینیم کو کم سطح پر لانا ہے ،رپورٹ

منگل 21 جنوری 2014 13:23

تہران (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21 جنوری ۔2014ء) ایران نے اپنے جوہری پروگرام سے متعلق چھ عالمی طاقتوں سے طے پانے والے عبوری معاہدے پر عمل درآمد شروع کر دیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے پانچ مستقل رکن ممالک امریکہ، برطانیہ، روس، چین اور فرانس کے علاوہ جرمنی پر مشتمل گروپ فائیو پلس ون اور ایران کے درمیان گزشتہ سال نومبر میں ایک عبوری معاہدہ طے پایا تھا۔

(جاری ہے)

جوہری توانائی کے بین الاقوامی ادارے آئی اے ای اے نے کہا کہ ایران نے نطنز اور فردو میں اپنی جوہری تنصیابات کو غیر فعال کرنا شروع کر دیا، ان تنصیبات میں 20 فی صد کی حد تک یورینیم افزودہ کیا جاتا تھا۔تہران اور چھ عالمی طاقتوں کے درمیان طے پانے والے عبوری معاہدے کے تحت ایران کو پانچ فیصد کی حد سے زائد افزودہ شدہ یورینیم کو کم سطح پر لانا ہے۔معاہدے پر عمل درآمد کے بدلے امریکہ اور یورپی یونین میں شامل ممالک ایران کے خلاف عائد اقتصادی تعزیرات میں نرمی کریں گے۔

متعلقہ عنوان :