پولیو ورکرزنے سندھ بھرمیں پولیو مہم روکنے کا اعلان کردیا

منگل 21 جنوری 2014 13:28

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21جنوری۔2014ء) کراچی کے علاقے قیوم آباد میں فائرنگ سے 3پولیو ورکرزکی ہلاکت کے بعد پولیو ورکرزنے سندھ بھرمیں پولیو مہم روکنے کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

چیئرپرسن سندھ پولیو ورکرزایسوسی ایشن خیرالنساء کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مطالبات بالائے طاق رکھ کرمہم میں حصہ لیا تھا،پولیو ورکرزکو مارا جاتا ہے، ذمہ دار کون ہے۔شرجیل میمن نے سیکیورٹی دینے کاوعدہ کیا تھااور بات کہی تھی کہ جو سیکیورٹی دی ہے وہ ہی آپ کے لیے غنیمت ہے لیکن پولیو ورکرز جان سے چلے گئے اب شرجیل میمن یہاں کیوں نہیں آتے۔خیرالنساء نے مزید کہا کہ ملک سے پولیو ختم کرنا ہماری نہیں حکومت کی ذمے داری ہے۔

متعلقہ عنوان :