کشمور: قومی شاہراہ پر بگٹی مہاجرین کا دھرناجاری،سردی سے ایک جاں بحق
منگل 21 جنوری 2014 13:28
کشمور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21جنوری۔2014ء)کشمور ڈیرہ موڑ قومی شاہراہ پر، بگٹی مہاجرین کا احتجاجی دھرناجاری ہے،شدید سردی کے باعث دھرنے میں شریک ایک بگٹی مہاجر جاں بحق ہوگیا۔جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ شاہ زین بگٹی کی قیادت میں بگٹی مہاجرین کا دھرناچاردن سے جاری ہے۔آج قافلے میں شریک ایک شخص شدید سردی کے باعث جاں بحق ہوگیا۔ کھلے آسمان تلے دھرنے میں خواتین اور بچے بھی شریک ہیں۔
(جاری ہے)
کشمور اور ڈیرہ بگٹی کی ضلعی انتظامیہ نے اتوار کی رات احتجاج ختم کرانے کے لئے شاہ زین بگٹی سے مذاکرات بھی کئے جو ناکام رہے۔ بگٹی مہاجرین کا کہنا ہے کہ جب تک انہیں ڈیرہ بگٹی جانے کی اجازت نہیں دی جاتی دھرنا ختم نہیں ہوگا۔دوسری جانب دھرنے کے باعث سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے درمیان ٹریفک معطل ہے،قومی شاہراہ پر سیکڑوں گاڑیوں کی طویل قطار لگ گئی ہیں، ہزاروں مسافر پریشان ہیں۔ ٹریفک میں پھنسے ڈرائیوروں اورٹرانسپورٹرز نے شاہ زین بگٹی سے دھرنا ختم کر نے کی اپیل کی ہے۔
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.