گلگت بلتستان : پہاڑوں پر جمی برف سے میدانی علاقوں میں سردی بڑھ گئی

منگل 21 جنوری 2014 14:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21جنوری۔2014ء)ملک بھر میں موسم سرد اور خشک ہے۔مالاکنڈ ڈویژن میں بادل برسنے کو تیار ہیں۔گلگت بلتستان کے پہاڑوں پر جمی برف سے میدانی علاقوں میں سردی مزید بڑھ گئی ہے۔مالاکنڈ ڈویژن میں وادی سوات سمیت دیگر علاقوں میں گہرے بادل چھائے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور گیس کی عدم دستیابی کے باعث جلانے کی لکڑی اور ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

گلگت بلتستان میں ہنزہ نگر،دیامر،استور اور غذر سمیت متعددبالائی علاقوں میں سردی پوری آب وتاب سے برقرار ہے۔بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے شہروں میں بھی سردی کے ڈیرے ہیں۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران کشمیر،گلگت بلتستا ن،راولپنڈی،گوجرانوالہ،لاہور ،سرگودھا،مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن کے کچھ علاقوں میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔