دہشتگردوں کے ہتھکنڈے قوم کو کمزور نہیں کر سکیں گے،رانا ثناء

منگل 21 جنوری 2014 15:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21جنوری۔2014ء) پنجاب کے وزیرقانون رانا ثنااللہ کا کہناہے کہ مسلح افواج کے کیمپوں اور بنوں واقعے کا جواب دیا گیاہے ، سرچ آپریشن کیساتھ ہر وہ کارروائی کی جارہی ہے جو دہشت گردی روکنے میں مدد دے ، ٹارگٹ کلنگ میں ملوث قوتوں کی نشاندہی ہو گئی، غیر ملکی ہاتھ ملوث ہونے کے شواہد بھی ملے ہیں۔

(جاری ہے)

لاہورمیں اپنی رہائش گاہ پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہاکہ دہشت گردوں کے ہتھکنڈے کسی طور قوم کو کمزور نہیں کر سکیں گے ،طالبان کیساتھ مذاکرات کا فیصلہ مکمل قومی اتفاق رائے سے کیا گیا،ان کاکہناتھاکہ سانحہ راولپنڈی کی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ آچکی ہے ، جوڈیشل انکوائری کی رپورٹ نہیں ملی ،71افراد کیخلاف چالان مکمل کر کے عدالت میں پیش کر دیا ، رانا ثنااللہ نے کہاکہ کالعدم تنظیموں کے حوالے سے سخت پالیسی ہے ، عمران خان مذاکراتی عمل کا حصہ بننے کیلئے بھی تیار نہیں۔ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ گیند اب عدلیہ اور الیکشن کمیشن کے کورٹ میں ہے ،ان کی مرضی ہے، گیند حکومت کی طرف اچھال دیں یا گم کر دیں ۔

متعلقہ عنوان :