پاکستان پیپلز پارٹی کے سرپرست اعلیٰ بلاول بھٹو زرداری کی پولیو ورکرز کے قتل کی مذمت،لبان کے خلاف متحد ہونے کا وقت آچکا ہے ، قوم کے پاس طالبان کو ختم کرنے کے سوا کیا آپشن ہے ، کالعدم تحریک طالبان کو ختم کردیں تو دہشتگردی ، ڈرون حملے بھی ختم ہو جائینگے ، بلاول بھٹو زر داری کا بیان ۔ تفصیلی خبر

منگل 21 جنوری 2014 17:51

پاکستان پیپلز پارٹی کے سرپرست اعلیٰ بلاول بھٹو زرداری کی پولیو ورکرز ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21 جنوری ۔2014ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سرپرست اعلیٰ بلاول بھٹو زرداری نے پولیو ورکرز کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان کے خلاف متحد ہونے کا وقت آچکا ہے ، قوم کے پاس طالبان کو ختم کرنے کے سوا کیا آپشن ہے ، کالعدم تحریک طالبان کو ختم کردیں تو دہشتگردی ، ڈرون حملے بھی ختم ہو جائینگے ۔

(جاری ہے)

سماجی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں پولیو ورکرز کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دشمن عناصر قوم کو مفلوج کرنا چاہتے ہیں،یہ لوگ پولیو ورکرز کو نشانہ بنارہے ہیں۔

انہوں نے ان حملوں کو نئی نسل کے خلاف دہشت گردی قرار دیاانہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشت گردوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اب طالبان کے خلاف متحد ہونے کا وقت آگیا ہے،قوم کے پاس طالبان کو ختم کرنے کے علاوہ کیا آپشن ہے، پیپلز پارٹی کے سرپرست اعلیٰ کا کہنا تھا کہ کالعدم تحریک طالبان کو ختم کردیں تو نہ صرف ملک سے پولیو کا خاتمہ ہوجائے گا،بلکہ دہشت گردی اور ڈرون حملے بھی بند ہوجائیں گے۔