فریقین کی مشاورت بغیرشام کے بحران کاسیاسی حل ممکن نہیں ،پاکستان،جنیوا کانفرنس کے شرکاء مذاکرات کے ذریعے اس ملک میں امن اور اقتدار کی منتقلی کا مسودہ تیار کریں ،مسعود خان

منگل 21 جنوری 2014 18:42

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21 جنوری ۔2014ء) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب مسعودخان نے کہا ہے کہ فریقین کی مشاورت بغیرشام کے بحران کاسیاسی حل ممکن نہیں۔انہوں نے یہ بات سلامتی کونسل میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے بارے میں بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شام کے بحران سے جس میں ایک لاکھ سے زائد افرادہلاک اور نوے لاکھ افراد بے گھر ہوئے ۔

ایک بات واضح ہو گئی ہے کہ اس مسلے کا کوئی فوجی حل نہیں ہے۔سفیر نے سوئٹزرلینڈ میں ہونے والی شام کے بارے میں کانفرنس کے شرکاء پر زور دیا کہ وہ مذاکرات کے ذریعے اس ملک میں امن اور اقتدار کی منتقلی کا مسودہ تیار کریں۔مسئلہ فلسطین کے بارے میں مسعود خان نے امید ظاہر کی کہ رواں سال مسئلہ فلسطین کے سیاسی حل کا سال ثابت ہو گا۔

متعلقہ عنوان :