وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف بچیوں پر ہونے والے ظلم کی داستان سن کر آبدیدہ ہوگئے
منگل 21 جنوری 2014 18:44
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21 جنوری ۔2014ء) وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف سے فیصل ٹاؤن اور ڈیفنس میں تشدد کے باعث جاں بحق ہونے والی بچیوں عذرا بتول اور فضہ بتول کے ورثاء نے ملاقات کی۔
(جاری ہے)
ملاقات کے دوران عذرا بتول اور فضہ بتول کے والدین نے اپنی بیٹیوں پر ڈھائے جانے والے ظلم کی داستان سنائی توماحول افسردہ ہوگیا،ماوٴں کی آہیں سن کر وزیراعلیٰ کی آنکھیں بھی پر نم ہوگئیں اور انہوں نے کہا کہ کتنے ظلم کی بات ہے کہ غریب انصاف کیلئے مارا مارا پھرے اور امیر کی چوکھٹ پر انصاف خود سلام کرے۔
دونوں بچیوں کے والدین افسوسناک واقعات بیان کرتے ہوئے زاروقطاررو پڑے جس پر وزیراعلیٰ اپنی نشست سے اٹھ کر ان کے پاس گئے اور انہیں دلاسہ دیتے ہوئے یقین دلایا کہ ملزموں سے کوئی رو رعایت نہیں ہوگی اور آپ کو ہر قیمت پر انصاف فراہم کیا جائے گا۔ مظلوم خاندانوں نے انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی پر وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
-
الیکشن کمیشن، ضمنی انتخاب میں قومی اسمبلی کے اراکین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
وفاقی وزیرعطا تارڑ نے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
9 مئی کیس، بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر وکلاء کے دلائل طلب
-
ایک ضلع کا ڈپٹی کمشنر اگر کچھ کرنا چاہے تو انقلاب آ جائے‘لاہور ہائیکورٹ
-
ملک میں امن وا مان کی صورتحال زیر بحث لانے کیلئے وزیر داخلہ کو وہ اپنے چیمبر میں مدعو کر سکتے ہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
پیپلز پارٹی کے دور میں کبھی کوئی سیاسی قیدی نہیں رہا، ہم نے ہمیشہ دوستی اور ہم آہنگی کا ہاتھ بڑھایا ہے، سینیٹر شیری رحمن
-
جس وزارت کا بزنس ایوان میں لیا جائے گا اگر اس وزارت یا محکمے کا جوائنٹ سیکرٹری کی سطح کا آفیسر موجود نہ ہوا تو سیکرٹری کو طلب کیا جائے گا،سپیکر قومی اسمبلی
-
عدالت نے فواد چودھری کو گرفتار کرنے سے روک دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.