ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نظر نہیں آرہی ،بجلی کے بغیر گزارا ہو سکتا ہے روٹی کے بغیر گزارا نہیں ہوگا ‘شجاعت حسین،مہنگائی سمیت ملک کو درپیش دیگر سنگین چیلنجز پر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کی تجویز دے چکے ہیں ‘ سربراہ (ق) لیگ

منگل 21 جنوری 2014 18:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21 جنوری ۔2014ء) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ سینیٹر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نظر نہیں آرہی ،حکمران خود کچھ کر رہے ہیں اور نہ دوسروں کو کچھ کرنے دے رہے ہیں ‘اس سے قبل بھی مہنگائی سمیت ملک کو درپیش دیگر سنگین چیلنجز پر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کی تجویز دے چکے ہیں ۔

(جاری ہے)

منگل کے روز اپنی رہائشگاہ پر نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ مہنگائی اور بیروزگار ی اس وقت سنگین چیلنجز ہیں ۔

لوگ بجلی کٹوا کر اندھیروں میں تو رہ سکتے ہیں لیکن روٹی کے بغیر گزارا نہیں ہو سکتا ۔اسی لئے حکومت کو پہلے تجویز دی تھی کہ مہنگائی سمیت ملک کو درپیش سنگین چیلنجز پر آل پارٹیز کانفرنس بلائی جائے او رسب مل بیٹھ کر حل نکالیں اور اب پھر یہی مشورہ دیتے ہیں۔ انہوں نے طالبان کے حملوں اور مذاکرات کے حوالے سے کہا کہ ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نظر نہیں آرہی ۔ حکمران خود کچھ کر رہے ہیں اور نہ دوسروں کو کچھ کرنے دے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :