سندھ ہائی کورٹ،قیوم سومرو کے سینیٹر کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے کیخلاف دائر درخواست پر سماعت 23 جنوری تک ملتوی

منگل 21 جنوری 2014 18:56

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21 جنوری ۔2014ء) سندھ ہائی کورٹ نے قیوم سومرو کے سینیٹر کا نوٹی فکیشن جاری نہ کرنے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت 23 جنوری تک ملتوی کردی سندھ ہائی کورٹ میں قیوم سومرو نے فاروق ایچ نائیک کے توسط سے درخواست دائر کی تھی کہ وہ سندھ سے ٹیکنو کریٹ کی نشست پر بلامقابلہ منتخب ہوئے ہیں لیکن الیکشن کمیشن نے ان کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری نہیں کیا اس درخواست کی سماعت میں فاروق ایچ نائیک نے اپنے دلائل مکمل کرلیے جبکہ الیکشن کمیشن نے اپنے جواب میں کہا کہ قیوم سومرو ٹیکنو کریٹ کی تعریف پر پورے نہیں اترتے جبکہ مزید تفصیلی جواب کیلئے الیکشن کمیشن کو وقت دیا جائے جس پر عدالت نے سماعت 23 جنوری تک ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :