Live Updates

شارجہ ٹیسٹ میں فتح کے بعد مصباح الحق کامیاب کپتانوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آگئے،عمران خان پہلے اور جاوید میانداد دوسرے نمبر پر براجمان ،دونوں نے 14‘14میچ جتوائے

منگل 21 جنوری 2014 18:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21 جنوری ۔2014ء) شارجہ ٹیسٹ میں فتح کے بعد مصباح الحق کامیاب کپتانوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آگئے‘عمران خان پہلے اور جاوید میانداد دوسرے نمبر پر براجمان ہیں۔

(جاری ہے)

سری لنکا کے خلاف جیت مصباح الحق کو کامیاب ٹیسٹ کپتانوں کی لسٹ میں تیسرے نمبر پر لے آئی۔ مصباح نے 2010یء سے 2014ء تک ستائیس ٹیسٹ میں ٹیم کی قیادت کی جس میں سے بارہ جیتے سات ہارے اور آٹھ برابر رہے۔کامیاب کپتانوں کی لسٹ میں عمران خان اور جاوید میانداد بالترتیب پہلے اور دوسرے نمبر پر ہیں ۔دونوں کپتانوں نے اپنے دور میں قومی ٹیم کو چودہ ،چودہ ٹیسٹ جتوائے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :