پولیو ٹیموں پر حملے کیخلاف لیڈی ہیلتھ ورکرز نے ملک بھر میں انسداد پولیو مہم روک دی، کراچی، مانسہرہ اور پنجگور میں نامعلوم افراد کی جانب سے انسداد پولیو ٹیموں پر حملوں میں 2خواتین رضاکاروں سمیت 4افراد جاں بحق ہوگئے
منگل 21 جنوری 2014 18:57
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21 جنوری ۔2014ء) انسداد پولیو کی ٹیموں پر حملوں کے خلاف لیڈی ہیلتھ ورکرز نے ملک بھر میں انسداد پولیو مہم روک دی ہے۔
(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق لیڈی ہیلتھ ورکرز کی جانب سے کراچی، مانسہرہ اور بلوچستان کے علاقے پنجگور میں انسداد پولیو مہم کے رضا کاروں پر حملوں کے خلاف ملک میں جاری انسداد پولیو مہم کو روکنے کا اعلان کردیا ہے جس کے باعث ملک میں 5 سال سے کم عمر کے لاکھوں بچوں کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا، چیرپرسن سندھ لیڈی ہیلتھ ورکرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ انسداد پولیو مہم سیکیورٹی خدشات کے باعث روکی گئی ہے، جب تک حکومت کی جانب سے فول پروف سیکیورٹی کے انتظامات نہیں کئے جائیں گے مہم شروع نہیں کی جائے گی۔
واضح رہے کہ منگل کوکراچی، مانسہرہ اور پنجگور میں نامعلوم افراد کی جانب سے انسداد پولیو ٹیموں پر حملوں کے نتیجے میں 2 خواتین رضاکاروں سمیت 4 افراد جاں بحق اور ایک بچہ زخمی ہوگیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان کے ساتھ کوئی کشیدگی نہیں ہے، امریکہ
-
سپریم کورٹ کو سب نے مذاق بنایا ہوا ہے،چیف جسٹس کے سماعت کے دوران ریمارکس
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.