کرم ایجنسی اور ہنگو میں سکیورٹی فورسز پر چیک پوسٹوں پر حملے کے نتیجے میں دو اہلکار شہید،سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے نتیجے میں 40شدت پسند مارے گئے ،مارے گئے شدت پسندوں کا تعلق قصہ خوانی بازار اور بنوں میں فوج پر ہونے والے حملوں سے بتایا جارتا ہے ،ذرائع ۔ اپ ڈیٹ
منگل 21 جنوری 2014 21:17
کرم ایجنسی/ہنگو/میرانشاہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21 جنوری ۔2014ء) کرم ایجنسی اور ہنگو میں سکیورٹی فورسز پر چیک پوسٹوں پر حملے کے نتیجے میں دو اہلکار شہید ہوگئے ، جبکہ میرانشاہ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے نتیجے میں 40شدت پسند مارے گئے ۔اطلاعات کے مطابق کرم ایجنسی میں وسطی کرم کے علاقہ کنڈاو تالاب میں مسلح افراد نے چیک پوسٹ پر حملہ کردیا۔
حملے میں ایک اہلکار شہید ہوگیا مسلح حملہ آور چیک پوسٹ کو آگ لگا کر فرار ہوگئے ہنگو میں علاقہ توراوڑی میں لیویز کی چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس سے ایک لیویز اہلکارشہید ہوگیا واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔واقعہ کے بعد سیکیورٹی فورسز نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا دوسری جانب قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں میر علی کے مقام پر شدت پسندوں کے مشتبہ ٹھکانوں پر فوج کے فضائی حملوں میں کم سے کم 40شدت پسند مارے گئے عسکری ذرائع کے مطابق پیر اور منگل کی رات شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے گئے جس میں 40 شدت پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.