ملک کے کونے کونے سے مہلک بیماری کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے تمام سطحوں پر ہر ممکنہ اقدامات اٹھائینگے ،ممنون حسین ، پولیو ورکرز پر گھناؤنے اور بزدلانہ حملے ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے ، فاٹا میں انسداد پولیو کے لئے بچوں تک رسائی کے لئے مقامی روایات اور اقدار کے مطابق مقامی حل بہتر نتائج پیدا کر سکتے ہیں ،پاکستان سے پولیو کے مکمل خاتمہ تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ، اجلاس سے خطاب
منگل 21 جنوری 2014 22:15
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21 جنوری ۔2014ء) صدر ممنون حسین نے واضح کیا ہے کہ پولیو کے مکمل خاتمے کیلئے پر عزم ہیں ،ملک کے کونے کونے سے مہلک بیماری کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے تمام سطحوں پر ہر ممکنہ اقدامات اٹھائینگے ، پولیو ورکرز پر گھناؤنے اور بزدلانہ حملے ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے ، فاٹا میں انسداد پولیو کے لئے بچوں تک رسائی کے لئے مقامی روایات اور اقدار کے مطابق مقامی حل بہتر نتائج پیدا کر سکتے ہیں ،پاکستان سے پولیو کے مکمل خاتمہ تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
وہ منگل کو ملک میں انسداد پولیو کے بارے میں ایوان صدر میں ہونے والے اجلاس سے خطاب کررہے تھے اجلاس میں دیگر کے علاوہ وزیر مملکت برائے نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشنز کوآرڈینیشن سائرہ افضل تارڑ، وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسداد پولیو عائشہ رضا فاروق، سیکرٹری نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشنز کو آرڈینیشن امتیاز عنایت الٰہی، قومی رابطہ کار وزیراعظم پولیو مانیٹرنگ اینڈ کو آرڈینیشن سیل ڈاکٹر رانا محمد صفدر، نیشنل ٹیکنیکل فوکل پرسن وزیراعظم پولیو مانیٹرنگ اینڈ کو آرڈینیشن سیل ڈاکٹر الطاف بوسان، پاکستان میں نمائندہ ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر نیما سعید عابد، ڈبلیو ایچ او کنٹری پولیو ٹیم لیڈر ڈاکٹر الیس درے اور پاکستان میں یونیسف کے نمائندہ ڈان رورمان موجود تھے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
پولیس یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے،یاسمین راشد
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.