قطر کے ساتھ پاکستان کے قریبی اور خوشگوار تعلقات کے مزید استحکام پر توجہ مرکوز کریں ،صدر کی نامزد سفیر کو ہدایت ، قطر انوسٹمنٹ اتھارٹی اور قطر کے سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی میں اپنا فعال کردار ادا کریں ، ممنون حسین گفتگو
منگل 21 جنوری 2014 22:15
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21 جنوری ۔2014ء) صدر مملکت ممنون حسین نے قطر میں نامزد سفیر شہزاد احمد کو ہدایت کی ہے کہ قطر انوسٹمنٹ اتھارٹی اور قطر کے سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی میں اپنا فعال کردار ادا کریں۔وہ منگل کو قطر کیلئے پاکستان کے نامزد سفیر شہزاد احمد سے یہاں ایوان صدر میں ملاقات کے دوران بات چیت کررہے تھے صدر نے شہزاد احمد کو ان کی نئی ذمہ داریوں پر مبارکباد دیتے ہوئے ہدایت کی کہ وہ قطر کے ساتھ پاکستان کے قریبی اور خوشگوار تعلقات کے مزید استحکام پر توجہ مرکوز کریں۔
صدر نے نامزد سفیر کو ہدایت کی کہ وہ مایا قدرتی گیس (ایل این جی) کے شعبہ میں پاک قطر تعاون کے فروغ اور پاکستان سے قطر کیلئے مزید افرادی قوت بھجوانے پر توجہ دیں۔ صدر ممنون حسین نے ان پر زور دیا کہ وہ مختلف شعبوں بالخصوص توانائی، تیل وگیس اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے موجودہ حکومت کی طرف سے پیش کردہ مراعاتی پیکج سے استفادہ کیلئے قطر انوسٹمنٹ اتھارٹی اور قطر کے سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی میں اپنا فعال کردار ادا کریں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ایرانی صدرڈاکٹرسیدابراہیم رئیسی کی لاہور آمد،وزیر اعلی پنجاب مریم نوازنے پرتپاک استقبال کیا
-
اطالوی شہرمیں رات بارہ بجےکے بعد آئس کریم کی فروخت پر پابندی
-
روانڈا منصوبہ: برطانوی پارلیمان میں تارکین وطن کی ملک بدری کا بل منظور
-
ایف آئی اے افسر کی عدالت پیشی پر طبیعت خراب، ہسپتال میں انتقال ہوگیا
-
ایران ہمارا ہمسایہ ملک ہے یہ تعلقات مزید بھی بڑھنے چاہئیں،شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان اور ایران کے تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوں گے، ایرانی صدر
-
پنجاب میں صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی گئی
-
عمران خان کمپرومائز نہیں کرینگے اور اس ماہ کے آخر تک جیل سے باہر آجائیں گے،اسد قیصر
-
پاکستان، ایران دہشت گرد تنظیموں پر پابندی عائد کرنے پر متفق
-
آئی ایم ایف اسی ماہ قسط جاری کرسکتا ہے‘ کوئی پلان بی نہیں، وزیر خزانہ
-
’ایران سے تجارت کے خواہشمند پابندیوں سے خبردار رہیں‘
-
بشریٰ بی بی کی اچانک طبیعت خراب، بنی گالہ میں طبی معائنہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.