ملک کو اقتصادی ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں ،احسن اقبال ، حکومت وژن 2025پر عمل درآمد یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہے ، ملک اقتصادی ترقی کریگا ،برطانوی ہائی کمشنر سے گفتگو

منگل 21 جنوری 2014 22:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21 جنوری ۔2014ء) وفاقی وزیر ترقی ،منصوبہ بندی و اصلاحات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک کو اقتصادی ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں ، حکومت وژن 2025ء پر عمل درآمد یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہے جس کے نتیجہ میں ملک اقتصادی ترقی کریگاوفاقی وزیر ترقی، منصوبہ بندی و اصلاحات پروفیسر احسن اقبال سے منگل کو برطانوی ہائی کمشنر فلپ تھائی بینڈ اور ڈی ایف آئی ڈی پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر رچرڈ ماؤنٹ گمر نے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔

ملاقات میں وفد کے دیگر اراکین نے بھی شرکت کی۔ ملاقات کے دوران وفاقی وزیر احسن اقبال نے وفد کو حکومتی ترجیحات کے بارے میں بتایا۔ اس موقع پر وژن 2025ء سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ ملک کو اقتصادی ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت وژن 2025ء پر عمل درآمد یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہے جس کے نتیجہ میں ملک اقتصادی ترقی کرے گا۔ اس موقع پر برطانوی ہائی کمشنر اور ڈی ایف آئی ڈی کے کنٹری ڈائریکٹر نے وفاقی وزیر کو وژن 2025ء کیلئے مکمل تعاون کا یقین دلایا انہوں نے وفاقی وزیر کو یقین دلایا کہ وہ گورننس، ریفارمز اور استعداد کار بڑھانے کے شعبوں میں خصوصی طور پر تعاون کریں گے۔

متعلقہ عنوان :