وزیراعظم قوم سے خطاب کرکے دہشتگردوں کے خلاف لائحہ عمل کا اعلان کریں، الطاف حسین
منگل 21 جنوری 2014 22:44
لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21جنوری۔2014ء) ایم کیو ایم کے قاد الطاف حسین نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف آئندہ 24 گھنٹوں میں قوم سے خطاب کرکے دہشت گردوں کے خلاف اپنے لائحہ عمل کا اعلان کریں۔الطاف حسین نے ایک بیان میں کہا کہ طالبان اور ان کی حلیف دہشت گرد جماعتیں کئی روز سے متواتر ملک بھر میں دھماکے کررہی ہیں جن میں معصوم شہریوں کے ساتھ ساتھ پولیس اور فوج کے جوان اور افسران بھی شہید ہورہے ہیں لیکن افسوس کہ وفاقی حکومت دہشت گردوں سے نمٹنے کے لئے کسی ٹھوس لائحہ عمل کا اعلان نہیں کررہی۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اور ان کے رفقائے کار دہشت گردی کے ہر واقعے پر صرف مذمتی بیانات جاری کرکے یہ سمجھ رہے ہیں ان کی ذمہ داری پوری ہوگئی۔(جاری ہے)
ایم کیو ایم کے قائد نے کہا کہ آج پوری قوم وزیر اعظم کے خطاب کا بے چینی سے انتظار کررہی ہے، اگر موجودہ حکومت نے دہشت گردی اور دہشت گردوں کے خلاف کوئی واضح اور ٹھوس عملی اقدام اٹھانے کا اعلان نہیں کیا تو اس بات کا قوی امکان ہے کہ طالبان پاکستان پر اپنے غیر اعلانیہ قبضے کو جلد ہی اعلانیہ قبضے میں تبدیل کرکے پورے ملک پر قابض ہوجائیں گے۔
الطاف حسین نے سانحہ مستونگ کے خلاف سوگوار تنظیموں کی جانب سے 3 روزہ سوگ کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ حق پرست کارکنان وعوام سانحہ مستونگ میں جاں بحق ہونے والوں کے لئے 3 روزہ سوگ میں بھرپور شرکت کریں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.